پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے کہا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے

انہوں نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہونی چاہیے جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اتنے بڑے مسئلے کو اتنے چھوٹے لیول پر لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی جھوٹ کا جواب: قومی و انٹرنیشنل میڈیا کو آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کا دورہ کروادیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ عطا تارڑ کے لیول کی بات نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ معاملہ اتنا سنجیدہ ہے تو پھر سب اعلیٰ سطح پر کرنا ہوگا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا سب سے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد اس بریفنگ کا حصہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل پارٹیز کانفرنس پاک بھارت کشیدگی شبلی فراز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ل پارٹیز کانفرنس پاک بھارت کشیدگی شبلی فراز شبلی فراز

پڑھیں:

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پریس کانفرنس، حکومت پر سخت تنقید

اپوزیشن  کی ال پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں  تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت مقامی ہوٹل پہنچی، محمود خان اچکزئی ، مصطفے نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 
ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا،  ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت ہے، حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتے رہیں،  جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے اج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانفرنس کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم نے متبادل جگہ کا آپشن رکھا تھا ، آج پریس کانفرنس ہوگی، ہوٹل انتظامیہ کو پریشر کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

ساجد ترین نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو حق ہے وہ اپنے حقوق حاصل کرے، ہمارا حق ہے احتجاج کرنا ، آج ہمیں احتجاج کرنے سے روک رہے ہیں، اس وقت اس ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

زبیر عمر نے کہا کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہے، لاوا پھٹنے کو ہے، پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ ن نے کھل کر جلسے اور کانفرنسز کیں، 2024 کے انتخابات میں کھل کر مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں خاموش انقلاب برپا ہوا، سندھ میں تاریخی کرپشن ہورہی پے، پی ٹی آئی کے دور میں ہمیں کبھی کسی کانفرنس کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں پڑی۔

انہوں نے کہا کہ  اب اگر کسی کو کانفرنس کرنے کے لیے روکا جاتا ہے تو یہ فسطائیت ہے ، 2024 کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ چرایا گیا تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کانفرنس کرنے کی اجازت دے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کو کریٹی سیزم برداشت کرنا پڑے گا، حکومت کہتی ہے کہ سسٹم کو چلنے دیا جائے اس کے لیے بے شک وزیر مشیر سب کرپشن کریں۔

لیاقت بلوچ  نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا حق ہوتا ہے قانون کے دائرے میں احتجاج کرے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ہر دور میں اعتراض ہوتے رہتے ہیں، آج کے اس واقعے پر مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب معلوم ہورہا ہے کہ بلوچستان ، خیبر پختونخوا کے لوگ سمجھتے تھے ان پر پابندی ہے، آج اسلام آباد میں بھی آزادی سے کچھ نہیں کرنے دیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، لاپتہ افراد جو غائب کردیے گئے ہیں ان کے خاندان کی آواز کو سننا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی خزانوں پر لوٹ مار ہورہی ہے، جتنی بندشیں ہونگی اپوزیشن اتنی مضبوط ہوگی، جماعت اسلامی کا بلوچستان سے نکلا ہوا قافلہ بندشوں کا سامنا کرتے ہوئے لاہور پہنچا ہے جہاں ان کو محصور کیا ہوا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم پاکستان جس دلدل اور تباہی کیطرف جا رہا ہے اس کے بارے سوچیں گے، کانفرنس نہ کرنے دینا ایک غلط حرکت ہے، کسی کے بھی حقوق کو پریکٹس نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آئینی حقوق کی پریکٹس کریں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے ، ہم سارے اکٹھے ہونگے، ہم اپنے وطن کے ساتھ خیانت کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم ہر صورت چاہتے ہیں کہ ملک کی ٹریڈ بڑھے، آئین جب کہتا ہے کہ صوبے کو اس کا حق دیا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہے اور وہ صرف اس وجہ سے بند ہے کہ کچھ لوگوں کو ناپسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلوں سے عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے، چھبیسویں آئینی ترمیم ملک کے خلاف ہے، کیا چاہتے ہیں کہ ہم آئین کو نہ مانیں، اگر آپریشنز سے دہشت گردی ختم ہوتی تو کتنے آپریشنز ہو چکے ہیں ؟ ہم اس تحریک کو آگے لے کر جائیں گے اور آئین اور قانون کی بالادستی کروائیں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کا وینیو چینج کر لیا، آل پارٹیز کانفرنس مصطفی نواز کھوکھر کے فارم ہائوس ترلائی میں منعقد ہو رہی ہے، اپوزیشن اتحاد کے رہنما کانفرنس میں پہنچ رہے ہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز ہوگیا، محمود خان اچکزائی نے کانفرنس کا آغاز کیا، محمود خان اچکزائی، جاوید ہاشمی، مصطفی نواز کھوکھر، اسد قیصر ، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما موجود ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی تصادم کی حکمت عملی پارٹی رہنماؤں کیلئے وبال جان بن گئی
  • ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس
  • 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا سمیت 196 افراد کو سزا
  • اپوزیشن کی اے پی سی
  • 9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10-10 سال قید کی سزا
  • عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت درجنوں رہنما سزا یافتہ؛ پی ٹی آئی کےکتنے ایم این اے اور سینیٹرز نااہل ہوں گے؟تفصیلات سب نیوز پر
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا
  • 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری
  • ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی پریس کانفرنس، جرائم و تفتیشی پیش رفت پر بریفنگ
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پریس کانفرنس، حکومت پر سخت تنقید