کراچی: حوالہ و ہنڈی میں ملوث گینگ کے دو رکن گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ و ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں کورنگی سے منظم گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلی جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان کورنگی انڈسٹریل ایریا سے حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کر رہے تھے، ملزمان حوالہ ہنڈی رقوم کی ترسیل کے لئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم محمد جنید اور وسیم سے 8 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سمعیہ لگژری ہومز میں ایف آئی اے نے ایک اور چھاپہ مارا اور گھر سے بڑی مقدار میں پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، لیجرز برآمد کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق برآمد شدہ کرنسی میں 99 لاکھ روپے، 13,500 پاؤنڈ، 6,300 امریکی ڈالر، 14,500 سعودی ریال، 10900 یو اے ای درہم، 1150 یورو اور 8000 تھائی بھات اور 23 لاکھ روپے مالیت کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملکی کرنسی
پڑھیں:
راولپنڈی: انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوراولپنڈی میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے غیرملکی شہریوں کو گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بے ہوش کیا گیا تھا۔