راولپنڈی:

تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اہلکار موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر آزاد کرایا گیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی پیشکش کر کے بلایا گیا اور نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن کا مقصد گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

پولیس نے موقع سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے ہیں، جب کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے گردے فروخت کرنے میں ملوث رہا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ عبدالغنی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ 

منگھوپیر پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس نے زخمی شہری اور ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی شہری بحرین کا ویزا کیسے حاصل کریں اور اس کی فیس کیا ہے؟
  • راولپنڈی: انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • گوٹ بجرانی لغاری کے شہریوں کیخلاف ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی،حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے،شفقت محمود
  • پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان کی اقوام متحدہ میں نمائندگی، وطن عزیز کیلیے اعزاز
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری
  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر کو عالمی سطح پر فروغ
  • ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستانی پویلین نے عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کیا، سید فیروز عالم