شادیوں میں اڑتے نوٹوں کی حقیقت: عرفان احسن نے بڑا انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان کے معروف شادی فوٹوگرافر عرفان احسن نے شادیوں میں پیسے اڑانے کے رجحان کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ عرفان احسن جنہوں نے عاطف اسلم اور جنید صفدر جیسی مشہور شخصیات کی شادیاں کور کی ہیں، نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں اس فضول رسم کے پیچھے چھپے حقائق بیان کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’’یہ پیسے اڑانے کا رجحان درحقیقت دولت کی نمائش سے زیادہ کچھ نہیں۔ اکثر یہ پیسے فنکاروں کو دیے ہی نہیں جاتے‘‘۔
عرفان نے ایک ایلیٹ شادی کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’’قوالوں سے کہا گیا کہ وہ فرش پر گرے پیسے نہ اٹھائیں۔ خاندان کے افراد نے لاکھوں کے نوٹ ہوا میں اڑائے، جو بعد میں بیگز میں بھر لیے گئے، مگر قوالوں کو ایک پیسہ بھی نہ دیا گیا‘‘۔
ایک اور شرمناک واقعے میں، مشہور گلوکار ملکو کو جعلی نوٹوں سے نوازا گیا۔ ملکو نے یہ جعلی نوٹ پٹرول بھروانے میں استعمال کیے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
عرفان کی ٹیم نے ایک اور دلچسک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ان شادیوں میں اڑائے جانے والے ڈالرز ہمیشہ ایک ڈالر کے ہوتے ہیں، اس سے زیادہ کے نہیں‘‘۔
یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے ہیں جب پاکستان میں شادیوں میں پیسے اڑانے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ خاص بات یہ کہ یہ سب اس ملک میں ہو رہا ہے جہاں لاکھوں افراد کو روزانہ دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔
عرفان احسن کا کہنا ہے کہ ’’یہ محض دکھاوے کا کھیل ہے جس کا مقصد صرف اپنی دولت کی نمائش کرنا ہے‘‘۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عرفان احسن شادیوں میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 1602 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا تو 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 2924 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی تھی جب کہ بدھ کے روز 3545 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا اور گزشتہ روز یوم مزدور کی تعطیل کے بعد آج مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔