Daily Ausaf:
2025-11-04@00:42:47 GMT

خاک سے اٹھتے خواب: ایران و پاکستان کا اتحاد

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
شہیدرجائی بندرگاہ نہ صرف ایران کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ ہے بلکہ یہ ملک کی80 فیصد درآمدات کاذمہ دار مرکزہے۔اس بندرگاہ کی عارضی بندش نے فوری طورپرغذائی قلت اور رسد میں رکاوٹوں کے خدشات کو جنم دیاہے۔یوں یہ دھماکہ ایک انسانی المیہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شدید معاشی بحران کاپیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ معیشت جو پہلے ہی عالمی پابندیوں کے بوجھ تلے کراہ رہی ہے،اب اندرونی زخموں سے بھی چورچورہونے لگی ہے۔یہ سانحہ اس وقت پیش آیاجب ایران اورامریکاکے نمائندے عمان میں ایران کے جوہری پروگرام پراہم مذاکرات میں مصروف تھے کہ جوہری مذاکرات پرپڑنے والے سائے نے ساری دنیاکی توجہ اس کی طرف مبذول کردی ہے۔
ایران نے مذاکرات میں کچھ لچک تو دکھائی ہے،جیسے کہ بعض پابندیوں کوتسلیم کرنے کا عندیہ،مگریورینیم افزودگی پر اپنے حق سے دستبرداری سے انکارواضح طورپرخطے میں تناؤ کو برقراررکھنے کااعلان ہے۔ایران کایہ اصرار کہ اس کا جوہری پروگرام صرف’’شہری مقاصد‘‘ کیلئے ہے،اب مزیدسخت جانچ کی کسوٹی پر پرکھا جائے گا۔پھرعالمی مذاکرات پراس کا سیاہ سایہ،ایران کی سیاسی چالوں کوبھی بے نقاب کرتا ہے۔کیاکوئی سنجیدہ ریاست اپنے جوہری موقف کی سچائی ثابت کرنے کے دوران ایسی شرمناک غفلت کی متحمل ہوسکتی ہے؟
آج جب دنیا کی نظریں ایران پرجمی ہوئی ہیں، شہید رجائی کے زخمی ساحل گواہی دے رہے ہیں کہ جہاں عقل وحکمت کے چراغ بجھ جائیں، وہاں صرف ملبے کی فصل اگتی ہے۔
یہ واقعہ مذاکرات پرسوالیہ نشان لگاسکتا ہے، خاص طورپراگریہ ثابت ہوکہ ایران میزائل ٹیکنالوجی پرکام کررہاہے،جو مغربی ممالک کیلئے تشویش کاباعث ہے۔ایران کا اصرار ہے کہ اس کاجوہری پروگرام پرامن ہے، مگر مغرب کوشبہ ہے کہ یہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
ہرقوم کی ترقی کی بنیادیں احتیاط اوردانش پر رکھی جاتی ہیں،اورجب اقتدارکی مسندپرتغافل کی دھول جم جائے توسلطنتوں کے ستون لرزنے لگتے ہیں۔شہیدرجائی بندرگاہ کادھماکہ اسی تغافل کی ایک المناک تمثیل ہے۔ایران،جواپنے جوہری پروگرام پرعالمی برادری سے دادودہش کا متقاضی ہے،اپنے داخلی نظم وضبط میں ایسی بھیانک لغزش کامظاہرہ کرے،تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو اپنے گھر کو نہ سنبھال سکے، وہ عالم کو کیا سنوارے گا؟
بیلسٹک میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ کو عام تجارتی بندرگاہ پررکھ کرگویاحکمرانوں نے خود اپنے خوابوں کے جسم پرآگ کالباس چڑھا دیا۔ یہ اقدام محض ایک انتظامی غلطی نہیں،بلکہ ایک فکری افلاس کااعلان ہے۔اس حادثے نے ایرانی معیشت کی شہ رگ کوشدیدضرب پہنچائی ہے۔ بندرگاہ کی بندش کامطلب غذائی رسدمیں تعطل اور اقتصادی زندگی کازوال ہے۔ایرانی قوم کے دل میں یہ سوال انگاروں کی طرح دہک رہاہے کہ آخراتنی خطرناک نوعیت کے موادکوتجارتی بندرگاہ جیسے عوامی مقام پربغیرکسی حفاظتی انتظامات کے کیوں رکھاگیا ؟ کیایہ محض ایک افسوسناک غفلت تھی یاکسی گہری سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ؟ ایران میں عوامی سطح پراٹھنے والے یہ سوالات گویا اپنے حاکموں سے یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ:
ہم نے ماناکہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم،تم کوخبرہونے تک
شہید رجائی بندرگاہ پرہونے والایہ حادثہ محض ایک صنعتی غفلت کاشاخسانہ نہیں،بلکہ ایک بڑی تہذیبی علامت ہے ایک ایسی قوم کی جواپنے سائنسی وعسکری خوابوں میں اپنے انسانی تقاضوں کو فراموش کربیٹھی ہے۔یہ واقعہ عالمی برادری کیلئے بھی ایک تلخ یاددہانی ہے کہ علم وطاقت کے زعم میں تغافل،کسی بھی تہذیب کولمحوں میں مٹی میں ملاسکتاہے۔سوال یہ ہے کہ کیااس موقع پریہ ناگہانی حملہ ایک تہذیبی زوال ہے یاپھرایک سیاسی چال؟ شہیدرجائی کاالمیہ،احتیاط کی کوتاہی یا اقتدارکاتغافل؟جب قومیں اپنی داخلی کمزوریوں پرپردہ ڈالنے لگیں اورعسکری قوت کے خوابوں میں احتیاط وحکمت کوبھلادیں،توایسے المناک حادثات ان کامقدربن جاتے ہیں۔شہیدرجائی بندرگاہ پرہونے والا دھماکہ صرف ایک صنعتی حادثہ نہیں بلکہ حکومتی عدم تدبرکی ایک تلخ علامت ہے۔بیلسٹک میزائلوں کے ایندھن جیسے حساس موادکاعوامی تجارتی بندرگاہ پرذخیرہ نہ صرف عقل ودانش سے انحراف تھابلکہ ریاستی اداروں کی غفلت کاکھلا اظہاربھی ہے۔
اس واقعے نے ایران کی معیشت کو لرزا دیاہے اورعالمی سطح پرایک سنگین تاثرچھوڑاہے کہ ایک جوہری طاقت کاخواہاںملک اپنی بنیادی حفاظت کے اصولوں سے بھی ناآشناہے۔یہ لمحہ ایران کیلئے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی داخلی ترجیحات اورحکمرانی کے اندازپر ازسرنو غور کرے، وگرنہ آنے والے دنوں میں اسے مزیدسنگین بحرانوں کاسامناکرناپڑسکتاہے۔
یاد رہے کہ بندرگاہ کی بندش سے درآمدات میں 50 فیصد تک کمی کاتخمینہ لگایا جارہا ہے، جس سے اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایران گندم،چاول اوردالیں درآمدکرتا ہے۔ بندرگاہ کے بغیر،ذخائرصرف اگلے دوسے تین ہفتے تک چل سکتے ہیں۔ خوراک کی قلت کابھی شدیدسامناکرناپڑے گا۔اگربندرگاہ کی مرمت میں ہفتوں لگتے ہیں،تومعیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو سکتاہے۔
روسی صدرپوتن نے فوری طورپرخصوصی فضائی فائرفائٹنگ طیارے اورسسٹم ایران روانہ کرنے کاحکم دیا،جودونوں ممالک کے فوجی اتحاد کو ظاہرکرتاہے۔یہ اقدام ایران-روس تعلقات کو مزیدمضبوط کرسکتاہے۔جبکہ چین نے اپنے شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی،مگرواقعے کو ’’اندونی معاملہ‘‘قراردیکرسیاسی تبصروں سے گریز کیا۔چین کی وزارتِ خارجہ نے اپنے متاثرہ شہریوں کی خیریت کی اطلاع دی۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،پاکستان،ترکی،جیسے ممالک نے تعزیتی پیغامات بھیجے،جوخطے میں تناکے باوجود انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتے ہیں۔اقوامِ متحدہ اورکئی اہم ممالک نے تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔یہ بین الاقوامی یکجہتی اپنی جگہ،مگر پسِ پردہ سفارتی چالیں اورجوہری مذاکرات کی حساس فضااس واقعے سے یکسرمتاثرہوچکی ہے۔
تاریخ کے صفحات پرکچھ مقامات اپنے کردار اورعظمت سے چمکتے ہیں۔بندرعباس کے دامن میں پھیلی شہیدرجائی بندرگاہ بھی انہی میں سے ایک ہے،جس نے صدیوں پرانی تجارتی روایات کابوجھ اپنے کاندھوں پراٹھارکھاتھا۔اس خطے میں قافلے آتے تھے،بادبان لہراتے تھے، اور دنیاکے کناروں سے سوداگروں کے قافلے اترتے تھے۔ایران نے جدیددنیا میں اسی روایت کوزندہ رکھنے کی کوشش کی جب1980کی دہائی میں شہید رجائی بندرگاہ کوجدیدخطوط پر استوا رکیا گیا مگر وقت کا جبر دیکھیے کہ یہی بندرگاہ آج اپنی ویرانی پرنوحہ کناں ہے۔
سوڈیم پرکلوریٹ جیسے خطرناک کیمیائی ایندھن کے ذخیرے نے اس مقدس تجارتی گہوارے کوخاکسترکردیا۔کیاہم بھول گئے کہ تہذیبیں مضبوط قلعے یاعسکری ہتھیاروں سے نہیں،
بلکہ حکمت اوراحتیاط سے قائم رہتی ہیں؟ ماضی کے عبرت انگیزمناظریاددلاتے ہیں کہ جب بغدادکی گلیوں میں خون کی ندیاں بہیں یاغرناطہ کے بام ودرپرشکستہ پرچم لہرایا،تویہ صرف عسکری شکست نہ تھی؛بلکہ تدبرکی،بصیرت کی اورسچائی کی شکست تھی۔
شہیدرجائی کاالمیہ ہمیں دوبارہ اسی تاریخ کی طرف متوجہ کررہاہے۔یہ وقت ہے کہ ایران اپنی داخلی کمزوریوں پرنگاہ کرے،ورنہ قافلے چھٹتے دیرنہیں لگتی اوروقت کی گردمیں عظمت کے آثارمٹ جاتے ہیں۔
رہتی دنیاتک ہوگا،وقت کایہ بے رحم سبق
عقل نہ ہوپاس توعلم بھی وبال بن جاتاہے
اے اہلِ ایران!اے صحرائوں اور سمندروں کے وارثو!
آج جب شہیدرجائی کی سرزمین پرراکھ کے انبارہیں،جب فلک زاروں پردھویں کی پرچھائیاں ناچ رہی ہیں،اورجب سمندرکی ماتم میں شریک خاموش موجیں سوال کرتی ہیں کہ کیایہ وہی خواب تھاجوتم نے اپنے اجدادکی قربانیوں سے سینچاتھا؟
اے کاروانِ عباس علمدار کے سپاہیو!
جب بندرعباس کے ساحل پرآگ کے شعلے بلندہوئے،تومحض چالیس جنازے نہیں اٹھے، ہزار زخمی نہیں تڑپے،بلکہ ایک قوم کی ساکھ،اس کی حکمت،اس کاوقار،راکھ کے طوفان میں بکھرگیا۔آپ نے راکٹوں کے ایندھن کوخزانے کی طرح جمع کیا،مگرعقل کے چراغ بجھا دیے۔ آپ نے آسمانوں کوچھونے کے خواب دیکھے، مگر زمین پربکھرتی احتیاط کونظر انداز کر دیا۔کیاآپ نے یہ سوچاتھاکہ سوڈیم پرکلوریٹ کی مہلک سانسوں میں تمہارااپناوجودبھسم ہوجائے گا؟ کیا کبھی یہ نہیں سوچاکہ دشمن کی کھلی آنکھیں یہ سب کچھ دیکھ رہی تھیں اورموقع ملتے ہی انہوں نے وہ کام کردکھایاجس نے آپ کے ہاں ماتم اور سوگواری کاموسم برپاکردیاہے۔
اے ملتِ ایران!تمہیں معلوم ہوناچاہیے کہ قومیں توپوں اورمیزائلوں سے نہیں،عقل وتدبرکی شمشیروں سے سرخروہوتی ہیں۔ تاریخ کی عدالت میں طاقت کے دیوتاپاش پاش ہو چکے ہیں،اورصرف وہی قومیں بچی ہیں جودانش کے خیمے میں پناہ گزیں رہیں۔(جاری ہے)

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شہیدرجائی بندرگاہ تجارتی بندرگاہ جوہری پروگرام بندرگاہ کی ہے ایران ایران کی ہیں کہ کہ ایک

پڑھیں:

پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) نے طبّی تاریخ میں شاندار سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

ادارے نے جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل کر کے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے صفِ اول کے ٹرانسپلانٹ مراکز میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کے شعبۂ صحت کے لیے غیر معمولی پیش رفت اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ میں اضافہ ہے۔

پی کے ایل آئی کے قیام کا خواب 2017 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے دیکھا تھا۔ ان کا مقصد ایسا عالمی معیار کا اسپتال قائم کرنا تھا جہاں عام شہریوں کو گردے اور جگر کے امراض کا علاج جدید سہولتوں کے ساتھ مفت فراہم کیا جا سکے۔ آج وہ خواب عملی شکل اختیار کر چکا ہے اور ہزاروں مریضوں کی زندگیاں بچائی جا چکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ادارے نے اب تک جگر کے 1000، گردے کے 1100 اور بون میرو کے 14 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل کیے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 40 لاکھ سے زائد مریض پی کے ایل آئی کی سہولتوں سے استفادہ کر چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 80 فیصد کو عالمی معیار کے مطابق بالکل مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح استطاعت رکھنے والے مریضوں کے لیے جگر کے ٹرانسپلانٹ کی لاگت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔

ترجمان نے انکشاف کیا کہ سابق حکومت کے دور میں ادارے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، فنڈز منجمد کیے گئے اور غیر ضروری تحقیقات میں الجھایا گیا، جس کے باعث ٹرانسپلانٹس کا عمل تقریباً رک گیا تھا، تاہم 2022 میں شہباز شریف کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پی کے ایل آئی کو مکمل بحالی ملی۔

اس کے بعد ادارہ ایک بار پھر اپنے اصل مشن کی جانب لوٹا اور ریکارڈ رفتار سے ٹرانسپلانٹس انجام دیے۔ صرف 2022 میں 211، 2023 میں 213، 2024 میں 259 اور 2025 میں اب تک 200 سے زائد جگر کے کامیاب آپریشنز مکمل کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بیرونِ ملک جگر کا ٹرانسپلانٹ 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر میں ہوتا ہے، جب کہ پہلے ہر سال تقریباً 500 پاکستانی مریض بھارت کا رخ کرتے تھے۔ پی کے ایل آئی نے نہ صرف ان اخراجات کا بوجھ ختم کیا بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی ملک میں محفوظ رکھا۔

یہ منفرد اور مثالی ادارہ اب صرف ٹرانسپلانٹ تک محدود نہیں رہا بلکہ یورالوجی، گیسٹروانٹرولوجی، نیفرو لوجی، انٹروینشنل ریڈیالوجی، ایڈوانس اینڈوسکوپی اور روبوٹک سرجری جیسے جدید شعبوں میں بھی عالمی معیار پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی سرپرستی اور حکومت کے تعاون سے پی کے ایل آئی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اب یہ اسپتال محض ایک طبی ادارہ نہیں بلکہ قومی فخر، خود انحصاری اور انسانیت کی خدمت کی علامت بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا پہلا ہائپر ا سپیکٹرل سیٹلائٹ
  • حکومتی خواب تعبیر سے محروم کیوں؟
  • پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی
  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اور افغانستان، امن ہی بقا کی ضمانت ہے
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • پاکستان۔ بنگلا دیش تعلقات میں نئی روح
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • میں گاندھی کو صرف سنتا یا پڑھتا نہیں بلکہ گاندھی میں جیتا ہوں، پروفیسر مظہر آصف
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا