پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ عصرحاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور اتحاد امت پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے علماء اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگو ہوئی، اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ عصرحاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ اقبال کی شاعری ایرانی صدر ایران کے نے کہا
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت میں خطے میں استحکام، تجارت، اور معاشی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں طے
فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ روابط کو وسعت دینے اور عملی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کو برادرانہ تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے وفد کا حصہ ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met with Iranian Foreign Minister, Seyyed Abbas Araghchi @araghchi, in Islamabad today. FM Araghchi is part of Iranian President Dr. Masoud Pezeshkian’s delegation for his state visit to Pakistan.… pic.twitter.com/WvHFlZYh2n
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 2, 2025
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعاون کو وسعت دینا اور دو طرفہ تعلقات میں نئی توانائی بھرنا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خود اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر کو سرخ قالین استقبال کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک ایران تعلقات عباس عراقچی مسعود پزشکیان