اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایران کےوزیر خارجہ عباس عراقچی کا پیر کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سینئرپاکستانی حکام سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔

ترجمان اسماعیل بقائی  کے مطابق اسی ہفتے ایرانی وزیر خارجہ  انڈیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے ۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سعودی ایئرلائن نے 10 سال بعد ایران سے پروازیں بحال کر دیں

ریاض/تہران: سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ناس نے 10 سال کے وقفے کے بعد ایران سے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پیشرفت کو سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلائی ناس کا پہلا طیارہ گزشتہ رات تہران ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سے حاجیوں کو لے کر سعودی عرب روانہ کیا گیا۔ 

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ایران کے لیے فلائٹس 2025 کے حج آپریشن کے سلسلے میں بحال کی گئی ہیں۔ ان پروازوں میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حاجیوں کو لے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فلائی ناس یکم جولائی تک تقریباً 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات مارچ 2023 میں چین کی ثالثی سے بحال ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب 2016 میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ ہوا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔


 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس متوقع
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورۂ چین کامیابی سے مکمل
  • شہید حسین امیر عبداللہیان ادب و اخلاق کا مظہر تھے، ایرانی وزیر خارجہ
  • ڈائریکٹر آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا پاکستان کا دورہ کریں گے
  • تہران، ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ اعلی سطحی فلسطینی مزاحمتی وفد کی ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ کراچی، مصروفیات کیا ہوں گی؟
  • نائب وزیراعظم کا دورہ؛ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں نئی پیش رفت متوقع
  • سعودی ایئرلائن نے 10 سال بعد ایران سے پروازیں بحال کر دیں
  • پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملیں گے