2025-08-05@07:15:26 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«کہ سروائیکل کینسر»:
پنجاب کے مختلف میلوں میں موت کے کنویں میں موٹر سائیکل دوڑا کر لوگوں کو حیران کرنے والی کم عمر مگر جرأت مند فاطمہ نور کہتی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنا چاہتی ہے اور خواہش رکھتی ہے کہ مریم نواز ایک بار اسے موت کے کنویں میں بائیک چلاتے ہوئے دیکھیں۔ فاطمہ نے چند برس کی عمر میں ہی اپنے والد منیر احمد کے ساتھ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانا سیکھا، ابتدا میں والد اسے ساتھ بٹھا کر بائیک چلاتے تھے لیکن گزشتہ چار سال سے وہ تنِ تنہا کنویں کے اندر موٹر سائیکل دوڑاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بھائی نہیں، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اپنے والد...
کراچی: شہر قائد کے علاقے انچولی کے قریب ڈبل کیبن کی ٹکر سے نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ایکسپریس نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈبل کیبن سڑک پر غلط سمت (رانگ وے) آرہی ہے اور اسی دوران ڈرائیور تیز رفتاری میں دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرائے اور اچھل کر دور فٹ پاتھ پر گرے۔ ویگو کے پیچھے بھی دو سیکیورٹی اہلکار بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثے کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم واقعے کے بعد سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔...
کراچی: شہر قائد میں خونی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ کسی بھی صورت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ موقع پر موجود عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں جبکہ پاپوشنگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کو جلنے سے بچالیا۔ عوام نے حادثے کے ذمہ ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جسے بعدازاں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق واٹر ٹینکر کی ٹکر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) ٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کنٹینر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر نے کیری ڈبہ، لوڈر رکشہ اور مزدا گاڑی کو بھی اپنی زد میں لے لیا، حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر نوعمر موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ جاتے ہوئے کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی۔ ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ٹرک کو مشتعل افراد کے ہاتھوں نذر آتش ہونے سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا ، دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
کراچی: سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے پشاور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول کچھ تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔ دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلی عدالت کے احکامات پر کچھ عرصہ قبل رہا ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لیے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم...
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سائٹ ایریا غنی چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجا رہے تھے کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران سفر جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 22 سالہ عزیز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے...
فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر...
لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی...
کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین واقعہ میں ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق اختر کالونی سگنل سے قیوم آباد جاتے ہوئے پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار جاں بحق شخص کی شناخت اسٹیفن مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کی حالت...
ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شدید زخمی نوجوان کو 25 سالہ احتشام کے نام سے شناخت کیا گیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس متوفیہ کی شناخت کی کوششیں...
کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، تیز رفتار ٹریلر نے ایک اور خاندان کا چراغ گل کر دیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لیکراچی منگھو پیر تھانے کی حدود فورکے چورنگی سے چنگی... ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔یاد رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 140 افراد جاں بحق جبکہ 1900سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار 2...