کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔
شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔
عینی شاہد نے بتایا کہ 17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ڈمپر کو روکا، اس کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کیں، تاہم ڈمپر ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں سامنے کھڑی موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، اس موقع پر عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی بھی کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔