کراچی:

شہر قائد میں خونی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ کسی بھی صورت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

موقع پر موجود عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں جبکہ پاپوشنگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کو جلنے سے بچالیا۔

عوام نے حادثے کے ذمہ ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جسے بعدازاں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے کی گئی۔

دونوں متوفین کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں جبکہ پاپوشنگر پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان

کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ‏صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ٹنڈواللہ یار، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، تھرپارکر، مٹھی، ٹھٹھہ اور بدین کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث گڈو اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیکٹ چیک: سائیکل والے کے چالان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
  • کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان
  • کراچی، نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق
  • کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی
  • کوئٹہ، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس لازمی قرار، کارروائی ہوگی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق