کراچی، سندھ ساڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ٹرک کی ٹکر سے نوعمر موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر نوعمر موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ جاتے ہوئے کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی۔ ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ٹرک کو مشتعل افراد کے ہاتھوں نذر آتش ہونے سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق نوعمر لڑکے کی شناخت 12 سالہ جمعہ ولد اسماعیل جبکہ زخمی کو 15 سالہ راجا ولد یاسین کے نام سے شناخت کیا گیا۔
پولیس نے حادثے کا شکار نوعمر لڑکوں کی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی جبکہ زخمی راجا سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں کچرا اٹھانے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بتایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
حادثے کے بعد سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ تک جانے والی سڑک پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی تاہم ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا کر پر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کراچی: شہری سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر آج غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس
---فائل فوٹویومِ آزادی کے موقع پر کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
آج، 13 اگست 2025ء بروز بدھ نیشنل اسٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکۂ حق کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق تقریب شام 6 بجے سے شروع ہوگی، شام 5 بجے سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ متوقع ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک بڑے پیمانے پر ٹریفک کا دباؤ ہو سکتا ہے۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔