مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔پشاور میں مرغی کے فی کلو نرخ میں ایک ہفتے میں 65 روپے کا اضافہ ہوا، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 420 روپے سے بڑھ کر 485 ہو گئے ہیں۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت ایک روپے بڑھ گئی ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 281 روپے مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے تھا، انڈوں کا ریٹ 280 روپے درجن تھا۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 412 روپے مقرر کیا گیا ہے، انڈے فی درجن 281 روپے میں مل رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں میں13.64 فیصد تک کمی کردی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی۔اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا. جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.69 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.48ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کے نرخ 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھے۔