کراچی: ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوا جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ ٹاؤن کے قریب حب ریور روڈ پر بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعے میں بھی ٹینکر ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کاٹھور کے پاس کار سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کوسٹ گارڈ اہلکار بھی چل بسا، کار سوار کچھ دور جانے کے بعد اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے کار سوار کی تلاش جاری ہے۔ کورنگی میں ہونے والے ایک حادثے میں چمڑا چورنگی کے قریب کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل نالے میں جا گری اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ گورنر سندھ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی اور متعلقہ حکام کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔
اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔
علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ طیارے میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ بچے شامل تھے، جبکہ عملے کے چھ افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’طیارے کی تلاش کے لیے تمام ضروری وسائل اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔‘
دوسری جانب ایمرجنسی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے۔
Post Views: 4