شہناز گل کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے شہناز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla Telly (@pinkvillatelly)
ویڈیو میں شہناز گل کو اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہے اور پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ شہناز گل نے فلم "تھنک یو فار کمنگ" اور "کسی کا بھائی کسی کی جان" سمیت کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ دوسری جانب کرن ویر مہرا، بگ باس جیتنے کے بعد اومنگ کمار کی فلم "سیلا" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہناز گل
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔