امریکی شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، ٹریول ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
امریکا نے پاکستان اور بھارت میں سفر پر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹریول ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار
امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ جرائم اور دہشتگردی کے پیش نظر بھارت کے سفر سے گریز کریں، کیوں کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں حملوں کے خطرات موجود ہیں۔
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر مسلح تصادم کے خطرات ہیں، جبکہ وسطی اور مشرقی بھارت کے حصے غیر محفوظ ہیں۔ ٹریول ایڈوائزری میں منی پور کو تشدد اور جرائم کی وجہ سے غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاحتی مقامات پر تشدد، جرائم اور جنسی حملوں کی رپورٹس ہیں، جبکہ بھارتی حکام کے ملک میں ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں دہشتگرد بغیر کسی وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں، بھارتی میں سیاحتی مقامات، نقل و حمل کے مراکز، شاپنگ مالز اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، سرحد اور ایل سی کے قریبی علاقوں میں مسلح تصادم ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود بھارتی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے بند
ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتتردی کے خطرات موجود ہے، سیکیورٹی خدشات پر پاکستانی حکومت نے امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پاکستان بھارت سفر ٹریول ایڈوائزری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پاکستان بھارت سفر ٹریول ایڈوائزری وی نیوز پاکستان اور بھارت ٹریول ایڈوائزری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے بری خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک یوٹیلٹی اسٹورز کے اضافی ملازمین فارغ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے 2237 ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں گریڈ 1 تا 13 تک 2800 تک کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوں گے، گریڈ 14 اور زائد کے ملازمین کو بھی 30 جون تک سرپلس پول میں ڈالا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اسٹورز میں کام کرنے والے ڈیلی ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، مجموعی طور پر 5500 میں سے 1500 یوٹیلیٹی اسٹورز باقی رہ جائیں گے۔
مالیاتی لحاظ سے باقی رہ جانے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کی جائے گی، اور مالیاتی لحاظ سے کمزور مزید 1 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا جانا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے سے سبسڈی ملی تھی، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مختص 60 ارب کی سبسڈی نہیں ملی۔
مزیدپڑھیں:دولہے نے شادی کے پیسوں سے گاؤں والوں کیلیے سڑک تعمیر کروا دی