اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات بدستور کشیدہ ہیں اور مسلسل 11ویں رات بھی ایل او سی پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی فورسز کے مطابق چار اور پانچ مئی کی درمیانی رات کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور کے علاقوں میں فوجی چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جس کا بھارتی فوج نے فوری طور پر جواب دیا۔

مسلسل دس راتوں سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، مقامی افراد خوفزدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

اس دوران 22 اپریل کے روز پہلگام کے حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج پیر کے روز ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ اجلاس جنوبی ایشیا میں سلامتی کی موجودہ صورت حال پر توجہ دینے کے لیے ہے، جو بھارت کےمبینہ اشتعال انگیز اقدامات کے سبب بڑھ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو موجودہ علاقائی کشیدگی پر باضابطہ طور پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، خاص طور پر اس میں بھارت کے مبینہ جارحانہ رویے کو اجاگر کیا جائے گا۔

بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی عائد کر دی

پاکستان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ عالمی سکیورٹی ادارے کو "بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات" کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ اس اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارت کے اقدام کا معاملہ بھی خاص طور پر اٹھائے گا اور اسے ایک "غیر قانونی اقدام" قرار دے گا جس سے خطے میں "امن اور سلامتی" کو خطرہ لاحق ہے۔

پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بھارت نے ایک کلیدی ڈیم کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو روکنے کا کام کیا ہے اور دریائے چناب پر ایک اہم ڈیم کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو روکا گیا ہے۔

عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والا سندھ آبی معاہدہ 1960 سے بھارت اور پاکستان کے درمیان دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں شہریوں کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت

بھارت کے ایک معروف اخبار ہندوستان ٹائمز نے نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک ہفتہ کی بات چیت اور ہائیڈرو لوجیکل ٹیسٹنگ کے بعد بھارت نے بگلیہار ڈیم میں ڈی سلٹنگ آپریشن شروع کیا اور سلائس گیٹس کو نیچے کر دیا، جس سے پاکستان کی طرف بہاو کو 90 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔

مودی اپنی سخت گیر پالیسیوں کے قیدی بن چکے ہیں، سمترا بوس

اخبار کے مطابق کشن گنگا ڈیم کے لیے بھی اسی طرح کی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا: "ہم نے بگلیہار ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ ہم نے آبی ذخائر کو ڈی سلٹنگ کر دیا ہے اور اسے دوبارہ بھرنا ہے۔ یہ عمل ہفتے کے روز شروع کیا گیا تھا۔"

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلامتی کونسل پاکستان کے سلامتی کو بھارت کے کے مطابق کے بعد کے روز

پڑھیں:

واشنگٹن،وزیرمملکت بلال ثاقب کی ٹرمپ کی کونسل ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر اور وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں صدر ٹرمپ کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بوہائنس سے ملاقات کی پاکستان کرپٹو کونسل کے مطابق وزیرمملکت بلال بن ثاقب اور بوہائنس کی ملاقات میں گفتگو کا محور کرپٹو پالیسی کی عالمی ہم آہنگی پر رہا، ملاقات میں پاکستان کو ویب 3 ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنانے کا منصوبہ بھی بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقات امریکا کی جانب سے اپنے ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک کے اعلان کے ایک دن بعد ہوئی، اس فریم ورک کو عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطے کے لیے ایک تاریخی خاکہ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بلال بن ثاقب نے دورے کے دوران اعلیٰ امریکی قانون سازوں کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں،جن میں سینیٹر سنتھیا لومیس، ٹم شیہی، رِک سکاٹ، نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، اور بو ہائنس شامل تھے۔

بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں، یہ ادارہ ملک میں ورچوئل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان کی قومی کرپٹو حکمت عملی کی تشکیل اور نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کرپٹو کونسل تمام متعلقہ شعبوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے انضمام کو آگے بڑھا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور میں پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
  • ’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ایک ضمانت ہے‘
  • حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
  • سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
  • حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی، احسن اقبال
  • کاراباخ کے متنازع نام پر آذربائیجان اور روس میں نئی کشیدگی
  • امریکا نے پاکستان پر 10 فیصد کمی کے بعد علاقائی ممالک میں سب سے کم ٹیرف عائد کر دیا
  • واشنگٹن،وزیرمملکت بلال ثاقب کی ٹرمپ کی کونسل ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات
  • بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف
  • پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کا اختتام ، سفیرعاصم افتخار احمد نے استقبالیہ تقریب منعقد کی