Daily Pakistan:
2025-05-05@12:28:58 GMT

پاکستان کا الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

پاکستان کا الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق الفتح میزائل 120کلومیٹر تک زمین سے زمین پر 120کلومیٹر تک مارگرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

’ابدالی‘ کے بعد پاک فوج کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے آج زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح سیریز‘ میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جاری فوجی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، میزائل تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور ہدف پر بہتر درستگی جیسے کلیدی تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔

میزائل نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹیکنالوجی اور نشانے پر کاری ضرب کی صلاحیت ثابت ہو گئی۔

تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیموں سے وابستہ سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے، جنہوں نے اس کامیابی کو سراہا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے میزائل تجربے میں شامل تمام افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ہفتے کو ”ابدالی ویپن سسٹم“ کا ایک کامیاب تربیتی تجربہ بھی کیا تھا، جو زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے اور 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ تجربہ بھی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، جو وطنِ عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو سخت پیغام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا ایک اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فتح کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
  • پاکستان کا ایک اور میزائل ’الفتح‘ کا کامیاب تجربہ
  • ’ابدالی‘ کے بعد پاک فوج کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح‘ میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
  • پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ