صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بزنس کمیونٹی کو شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کئے جانے کی امید تھی ،کنزیومر پرائس انڈیکس کے مقابلے میں پالیسی ریٹ میں معمولی کمی ناکافی ہے ۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح 0.
انہوں نے کہا کہ مئی اور جون 2025 میں افراط زر کی شرح صفر سے تین فیصد تک رہنے کی توقع ہے، تیل کی عالمی قیمتیں آنیوالے مہینوں میں 60ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ رہنے کی توقع ہے، شرح سود میں مزید 4فیصد کمی کرتے ہوئے پالیسی ریٹ کو 7فیصد پر لایا جائے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشرح سود میں ایک فیصد کمی،11فیصد مقرر ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا شرح سود میں ایک فیصد کمی،11فیصد مقرر ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف، مرد آہن قرار دے دیا نیب میں اعلیٰ سطحی تبادلے اور ترقی، چار افسران ڈائریکٹر جنرل تعینات جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا، اٹارنی جنرل پاکستان میں دہشتگردی کیلیے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ نے
پڑھیں:
پولیس اہلکار اسلام آباد ائیرپورٹ کے راستوں پر مسافروں کو لوٹنے لگے
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں و چھوڑنے کے آنے والوں سے موبائل فون و نقدی سمیت میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔
ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر پولیس نے قیمتی موبائل فون اور دو پیکٹ ملتانی حلوے کے لے لیے، پھر سب کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گیے اور رہائی کے لیے 2 لاکھ روپے طلب کیے اوردھمکیاں دیں۔
ڈرائیور یعقوب نے بیس ہزار روپے نقد دییے جب کہ پچاس ہزار روپے ایئرپورٹ کے اے ٹی ایم سے نکال کر اے ایس آئی عاطف کو دیے۔
ائیرپورٹ پر عاطف اے ایس آئی رقم نکوانے کے دوران مہمان کے ساتھ اے ٹی ایم کے اندر بھی گیا، پولیس عملے نے ڈرائیور یعقوب کو ایک کمرے میں محبوس رکھا جہاں زبیر کانسٹیبل اس پر پہرہ دیتا رہا۔
پولیس عملے نے اس دوران بھی ایک موبایل فون کے لیا اور مہمانوں کو چھوڑ دیا جو دبئی روانہ ہوگئے۔
2 مئی کو ان کی تصویر لینے آیا تو اہلکاروں نے جھگڑا کرکے کپڑے پھاڑ دیے، بھاگ کر جان بچائی لیکن ڈرائیورز کو وہیں رکھا گیا۔
میں نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس آگئی پولیس کے آنے پر پولیس نے مذکورہ پولیس اہلکاروں سے میرے نمبر پر 16 ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے بیجھوائے۔
پولیس کی ان جیسی کالی بھیڑوں کی وجہ سے محکمہ پولیس بدنام ہورہا ہے، کارروائی کی جائے۔
پولیس نے تھانہ دھمیال کے اے ایس آئی عاطف ،کانسٹیبل زبیر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف سرقہ بلجںر کی دفعہ 382، حبس بیجا میں رکھنے کی دفعہ 342 ت پ اور پولیس آرڈر کے تحت درج کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی عاطف اور کانسٹیبل زبیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تیسرے ملزم کہ تلاش جاری ہے۔