کراچی:

ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی سے پاک بھارت تناو، علاقائی عدم استحکام اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے فیصلے پر غیریقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی، پورے دن اتارچڑھاو کے بعد مارکیٹ ملے جلے رحجان سے دوچار رہی۔

 تاہم ملے جلے رحجان میں آل شئیر انڈیکس بڑھنے سے 53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 13ارب 99کروڑ 42لاکھ 64ہزار 577روپے کا اضافہ ہوا۔

 کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر 1036پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 14ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی لیکن بعد ازاں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے جاری مندی ایک موقع پر 438 پوائنٹس کی تیزی میں تبدیل ہوگئی لیکن امریکا کی بھارت اور پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی خبر پھیلتے ہی مارکیٹ دوبارہ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 11.

70پوائنٹس کی کمی سے 114102.24پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ کے ایس ای 30 انڈیکس 108.83پوائنٹس کی کمی سے 34808.60پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسکے برعکس کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 174.48 پوائنٹس کے اضافے سے 71104.22پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 105.72پوائنٹس کے اضافے سے 170671.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 7.29فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 39 کروڑ 95لاکھ 38ہزار 878 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 452 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 240 کے بھاو میں اضافہ 155 کے داموں میں کمی اور 57 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاو 480.30روپے بڑھ کر 5283.26 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاو 288.09روپے بڑھ کر 7190.36 روپے ہوگئے جبکہ اٹلس ہنڈا کے بھاو 25.19روپے گھٹ کر 1150.36روپے اور باٹا پاکستان کے بھاو 15.29روپے گھٹ کر 1564.71روپے ہوگئے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی حصص کی

پڑھیں:

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • خطرے سے دوچار ہمپ بیک وہیل کا بڑا گروہ بلوچستان کے ساحل پر نمودار
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  •  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست