آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ: سری لنکا نے پاکستان کو تینوں فارمیٹس میں پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔
آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔
سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی افریقہ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔
ون ڈے فارمیٹ کی بات کی جائے تو بھارت نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔
نیوزی لینڈ نے فائنل تک رسائی کے باعث ترقی پا کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا جبکہ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر چلا گیا۔ سری لنکا چوتھے نمبر پر آ گیا جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
ٹی 20 فارمیٹ میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری رہا جہاں اُس نے اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور وہ ساتویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔