خیبر پختونخوا ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں8خوارج ہلاک ، ایک جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں8خوارج ہلاک ، ایک جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر 4 اور 5 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کاررائیوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج ہلاک جبکہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے، جبکہ بنوں اور خیبر میں آپریشن کے دوران 2شرپسند جہنم واصل کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان نے وطن پر جان قربان کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خرجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے ، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش کر دی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش کر دی مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا پی ٹی آئی کا پاک، بھارت کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے نست و نابود کر دیا جائیگا،عمرایوب اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.