بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب: مشعال ملک اور سکھ برادری کا واہگہ بارڈر پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور:
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔
جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور رینجرز سے اظہار یکجہتی کے لئے واہگہ بارڈر پہنچ رہے ہیں۔
پیر کے روز حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈ پہنچیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں پوری پاکستانی قوم، کشمیری عوام اور سکھ برادری بھارت کی جارحیت کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مودی حکومت کی پالیسیوں نے جنگ کا ماحول پیدا کر دیا ہے، اور کشمیری عوام ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ دہائیوں سے کشمیری عوام نے دس لاکھ بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گردی کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں ہر دس فٹ پر بھارتی فوج تعینات ہے، وہاں دہشت گردی کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان اور کشمیر کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کو "وار کونسل" کا بیس کیمپ قرار دیا جائے، واہگہ بارڈر اور ورکنگ باؤنڈری کے علاقوں میں مقامی لوگوں کو خود دفاع کی تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری کے پیشِ نظر میڈیکل کیمپس قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ خطہ نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور عالمی جنگ کا خدشہ ہے۔
مشعال ملک نے اس موقع پر پاکستان کے سیاستدانوں، صنعتکاروں، کسانوں، اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر فوری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ قومی سطح پر ایک واضح اور مضبوط پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی سرزمین ہے جہاں عزیز بھٹی شہید نے جان کا نذرانہ دیا اور ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی اور دریاؤں کا پانی روکنے کی کوششیں پاکستان، خاص طور پر پنجاب کے کسانوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گی۔ "اگر پانی بند ہو گیا تو پنجاب بنجر ہو جائے گا اور ہماری زرعی معیشت کا خاتمہ ہو جائے گا۔"
مشعال ملک نے کہا کہ "کشمیر کا پانی ہماری لائف لائن ہے اور یہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کا اہم حصہ ہے۔" انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی عوام اور قیادت کو اس وقت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو واضح پیغام دینا ہوگا کہ خطے کا امن کشمیر کے مسئلے کے حل سے مشروط ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ "آج جب سرحد پر ہماری فوج دن رات قربانیاں دے رہی ہے جب لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہمارے سپاہی چوکس کھڑے ہیں، تب پاکستان کے سیاستدانوں پر ایک بہت بڑی قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔" انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی اختلافات کو فی الوقت پسِ پشت ڈال کر تمام جماعتوں کو فوری طور پر ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے، جس میں دفاع، قومی یکجہتی اور کشمیر پالیسی پر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کی جائے۔
انہوں نے کہا، "ہمیں ایک قومی بیانیہ درکار ہے اور وہ صرف تبھی ممکن ہے جب تمام سیاسی قیادت ایک میز پر بیٹھے ، حکومت، اپوزیشن اور باقی تمام جماعتیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم کشمیر پر ایک مؤقف رکھتی ہے اور بھارتی جارحیت کا جواب یکجہتی سے دے گی۔"
مشعال ملک نے کہا میں خود ایک شہید کی نمائندہ ہوں اور کشمیری قوم کی ترجمان بن کر یہاں کھڑی ہوں۔ ہمارا خون، ہماری قربانیاں پاکستان کے ساتھ بندھی ہوئی ہیں۔ اگر آج پاکستانی سیاستدان متحد نہیں ہوتے تو کل ہم سب بہت بڑی قیمت چکائیں گے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم بیدار ہو جائیں اور دنیا کو بتا دیں کہ کشمیر اس خطے کا اصل مسئلہ ہے اور جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، اس خطے میں پائیدار امن ناممکن ہے۔
سیالکوٹ تعلق رکھنے والے جسکرن سنگھ نے کہا دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔ مودی حکومت نہ صرف مسلمانوں بلکہ سکھوں کی بھی دشمن ہے، لیکن دنیا کی کوئی طاقت سکھ مسلم دوستی کو کمزور نہیں کرسکتی۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، "ایسا نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں اور ارداس کریں۔
ایک اور سکھ رہنما سردار ونودسنگھ ڈگرا نے کہا پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے وہ حاضر ہوں گے۔ "میرے خون کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے لیے لڑے گا۔ انہوں نے کہا مودی کی حکومت میں سب سے زیادہ مسلمانوں اور سکھوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، بھارتی حکومت مسلم سکھ دوستی سے خوفزدہ ہے لیکن مودی سمیت دنیا کی کوئی طاقت سکھ مسلم سانجھ کو ختم نہیں کرسکتی۔ سکھ کمیونٹی سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پنجاب رینجرز کے جوانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشعال ملک نے کہا پاکستان کے ساتھ انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر سکھ برادری اور کشمیر اور سکھ ہے اور کیا کہ کے لیے پر ایک
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مشعال ملک کا اقوامِ متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
مشعال ملک — فائل فوٹوحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان پانی کے ذریعے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ مودی سرکار نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔
سماجی رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما...
مشعال ملک کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔ ماؤں کو بچوں سے جدا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک سے بھی ان کے اہل خانہ کئی سالوں سے جدا ہیں، حریت قیادت کو زبردستی اور غیر قانونی طریقے سے جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت تشویش ناک ہیں، نہتے کشمیریوں کے گھر سے روز جنازے اُٹھ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کی داستانیں دنیا بھر کے سامنے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کو بد ترین طریقے سے بےدخل کیا جا رہا ہے۔