برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے انہیں پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے شواہد کے بغیر پاکستان کو حملے سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا  واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی ہے اور پاکستان کبھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھارت اور پاکستان سے اپنے دوستانہ تعلقات کو بروئےکار لاتے ہوئے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم

برطانوی ہائی کمشنر نے صورتحال سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

jane marriot پاک بھارت کشیدگی جین میریٹ ملاقات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی جین میریٹ ملاقات کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل کا بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ نے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں، بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے سے ہی  ہونا چاہیے، ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان پہلگام واقعہ کشیدگی

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • وزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت
  • وزیر اعظم نے برطانیہ کو پہلگام واقعے کی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت دے دی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دے دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم
  • پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرینگے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ
  • بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ
  • پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل کا بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل