بھارت کشمیریوں کو خوفزدہ نہ کر سکا، روایتی میلہ جوش و خروش سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے، تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں روایتی اور ثقافت کا شاندار میدان سج چکا ہے۔
ڈڈیال میں اسکائی بلیو پوٹھہ شیر میلہ جاری ہے جس میں رنگا رنگ روایتی کھیلوں کے ساتھ گھڑ سواری اور نیزا بازی کے مقابلے ہورہے ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان بھر کے نامور شہسوار حصہ لے رہے ہیں۔
بھارتی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر عوام ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور روایتی انداز میں جشن منارہے ہیں۔ مزید جانیے، نمائندہ وی نیوز شیراز بخاری سے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت ثقافت ڈھول کی تھاپ پر رقص روایتی میلہ کشمیری گھڑ سواری مقابلے وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت ثقافت ڈھول کی تھاپ پر رقص گھڑ سواری مقابلے وی نیوز
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک حادثے کا شکار، 3 فوجی ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔
تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ 700 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
ٹرک قومی شاہراہ 44 پر جموں سے سری نگر جانے والے قافلے کا حصہ تھا، جسے بیٹری چشمہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔
بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں جو تاحال جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی فوجی ٹرک کو حادثہ فوجی ہلاک مقبوضہ کشمیر وی نیوز