عرفی جاوید کی گٹھنوں کے بل مندر میں حاضری
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
عرفی جاوید، جو اپنے جرات مندانہ فیشن اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، نے حالیہ دنوں میں ایک بالکل مختلف وجہ سے توجہ حاصل کی ہےاور وہ ہےان کا روحانی پہلو۔
5 مئی کو اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت نے ممبئی کے بابولناتھ مندر کا دورہ کیا اور وہاں کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھ کر اپنے مداحوں کو ایک بار پھرحیرت میں ڈال دیا۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اس لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، عرفی جاوید سادہ لباس میں نظر آئیں، جس کا سر دوپٹہ سے ڈھکا ہوا تھا۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”گھٹنوں کے بل بابل ناتھ مندر پر چڑھی۔ بس صرف دوپٹے نے میرے اس سفر کو مشکل بنادیا تھا۔“ اس پیغام نے ان کے پیروکاروں میں تجسس اور تعریف کی لہر دوڑادی، کیونکہ عرفی کے اس پہلو کو اکثر عوامی نظروں سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by RS (@rsbollywood100)
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی نے کسی روحانی سفر کو اختیار کیا ہو۔ جنوری 2025 میں، اس نے راجستھان کے کمبیشور مہادیو مندر تک پہنچنے کے لیے 400 سیڑھیاں چڑھنے کا تجربہ شیئر کیا تھا، جسے سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا تھا۔
اگرچہ عرفی جاوید اپنے فیشن کے لیے مشہور ہیں اور اپنے منفرد انداز سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں، وہ کبھی بھی اپنے ذاتی روحانی عقائد پر بات کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔
ایک قدامت پسند مسلم گھرانے میں پرورش پانے کے باوجود، عرفی نے اپنے عقائد اور مذہبی آزادی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
عرفی جاوید نے کہا کہ ان کے والد ایک انتہائی قدامت پسند شخص تھے، اور جب وہ 17 سال کی تھیں تو ان کے والد نے انہیں اور ان کے بہن بھائیوں کو ان کی والدہ کے پاس چھوڑکر چلے گئے تھے۔
عرفی نے مزید کہا کہ ان کی والدہ ایک بہت مذہبی خاتون ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے مذہب کو ان پر زبردستی مسلط نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا، ”میرے بہن بھائی اسلام کی پیروی کرتے ہیں اور میں نہیں کرتی، لیکن میری والدہ نے کبھی بھی ہم پر مذہب کو فرض نہیں کیا، اور یہی صحیح طریقہ ہے۔“
اداکارہ نے اس موقع پر مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ اپنی بیوی اور بچوں پر مذہب کو مسلط نہیں کر سکتے کیونکہ عقیدت دل سے آنا چاہیے۔ اگر یہ دل سے نہ ہو، تو نہ آپ خوش ہوں گے اور نہ ہی اللہ آپ سے راضی ہوں گے۔“
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، عرفی نے ہندو فلسفے میں اپنی دلچسپی کا بھی ذکر کیا ہے اور بھگواد گیتا پڑھ کر اس عقیدے کو بہتر سمجھنے کی کوشش کی ہے۔
اسی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی مسلمان مرد سے شادی نہیں کریں گی، اور اپنے عقائد اور ساتھی کو آزادانہ طور پر منتخب کرنے کے اپنے حق کو تسلیم کرتی ہیں۔
پیشہ ورانہ طور پر، عرفی جاوید ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ میں سرگرم رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ویب سیریز ”پلے گراؤنڈ“ کی میزبانی کی اور شو ”فالو کارلو یار“ میں اپنے تجربات شیئر کیے۔
”میری درگا“، ”بے پناہ“ اور ”پنچ بیٹ 2“ جیسے شوز میں اپنے کرداروں کے لیے معروف، عرفی کی بگ باس OTT پر موجودگی نے انہیں گھریلو شہرت دلائی اور ان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عرفی جاوید انہوں نے عرفی نے نہیں کر کہا کہ
پڑھیں:
صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض جیل سے رہا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی متحرک کارکن صنم جاوید کے شوہر پروفیسر عتیق ریاض کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایف آئی اے نے ایک ہفتہ قبل پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عتیق ریاض کی رہائی عمل میں آئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق عتیق ریاض کو عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مبینہ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد کی ترسیل اور پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم، عدالت سے ضمانت حاصل ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے ایک ہفتہ قبل کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، جس کے بعد ایف آئی اے نے عتیق ریاض کو تحویل میں لے لیا۔
صنم جاوید اس وقت 9 مئی کے احتجاجی کیسز کے سلسلے میں عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہیں 8 فروری کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تھانہ اسلام پورہ میں درج مقدمہ نمبر 486 کے تحت صنم جاوید، عالیہ حمزہ، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ اور دیگر 35 نامعلوم افراد پر ریاست مخالف نعرے بازی اور اشتعال انگیز تقاریر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے میں پیش رفت کی جا رہی ہے۔
Post Views: 2