پہلگام واقعہ کے بعد بھارت انسانیت بھول گیا، ماں سے معصوم بچے چھین کر پاکستان بھیج دیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور:
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت انسانیت بھول گیا، واہگہ بارڈر پر پیر کے روز ایک ایسا منظر پیش آیا جس نے ہر حساس دل کو لرزا کر رکھ دیا۔ بھارتی حکام نے ایک بھارتی ماں ثناء بلال سے اس کے دو معصوم بچوں کو جدا کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا جبکہ ماں بچوں کی جدائی پر تڑپتی رہی اور انسانی ہمدردی کی اپیل کرتی رہی۔
ثناء بلال، جو بھارتی شہر میرٹھ کی رہائشی اور بھارتی پاسپورٹ ہولڈر ہیں، نے چند سال قبل پاکستانی شہری بلال گجر سے شادی کی تھی اور وہ کراچی میں مقیم تھیں۔ وہ 45 دن کے ویزے پر اپنے والدین سے ملنے بھارت آئی تھیں، مگر ان کا یہ دورہ ایک اذیت ناک جدائی کی شکل اختیار کر گیا۔
ثناء کے مطابق، 25 اپریل کو جب بھارتی حکومت نے پاکستان سے آئے شہریوں کو واپسی کی ہدایت کی تو وہ فوراً اپنے دونوں بچوں ایک سالہ ماہ نور اور تین سالہ مصطفیٰ کے ساتھ اٹاری بارڈر پہنچ گئیں۔ لیکن بھارتی حکام نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ ثناء بھارتی شہری ہیں، جبکہ ان کے بچے پاکستانی شہریت رکھتے ہیں، اس لیے بچوں کو پاکستان واپس بھیجنا ہوگا۔
پیر کے روز جذبات سے لبریز اور دکھ بھرا وہ لمحہ آیا جب زیرو لائن پر کھڑی ماں نے اپنے معصوم بچوں کو روتے ہوئے پاکستان کی حدود میں کھڑے اپنے شوہر کے حوالے کیا۔ بچوں کی چیخ و پکار اور ماں کی آہ و بکا نے وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کو بھی آبدیدہ کر دیا۔
ثناء نے روتے ہوئے کہا "بتائیں، یہ معصوم بچے ماں کے بغیر کیسے رہیں گے؟ کیا قانون میں انسانیت کی کوئی گنجائش نہیں؟"بچوں کے والد بلال ،انہیں سینے سے لگائے اور اپنی اہلیہ کو نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہتے ہوئے کراچی روانہ ہوگئے۔
یہ واقعہ نہ صرف سرحدی قانون اور شہریت کے پیچیدہ مسائل کو اجاگر کرتا ہے، بلکہ یہ سوال بھی اٹھاتا ہے کہ کیا قوانین اتنے بے رحم ہو سکتے ہیں کہ وہ ایک ماں کو اپنے بچوں سے جدا کر دیں؟ ماں کی ممتا، بچوں کی معصومیت، اور ایک خاندان کی بکھرتی ہوئی تصویر اس واقعے میں پوری شدت سے نمایاں ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلگام واقعہ اور بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
---فائل فوٹوحکومت نے پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں 38 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
اجلاس میں بھارتی جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر بات کی جائے گی۔
اسلام آباد قومی اسمبلی آج اپنے سولہویں اجلاس...
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔
حکومت کی طرف سے معاملے پر قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر ارکان اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے۔
اراکینِ اسمبلی حکومت کو ممکنہ حکمتِ عملی کےلیے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں کپاس پر سیلز ٹیکس کے خلاف توجہ مبذول کروانے کا نوٹس شامل ہے۔ اس کے علاوہ قانون سازی کے لیے بلز بھی پیش کیے جائیں گے، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش ہوں گی۔
صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔