ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
حسن ابدال: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی نے حسن ابدال میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران تین پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے دو یونٹس کو ناقص صفائی اور غیر معیاری انتظامات پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
مزید کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو آئس لالیز اور 300 کلو فروزن آئس کریم کو غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر قرار دے کر تلف کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر صفائی کے ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزی پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا سانحہ 9 مئی: رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد آرمی چیف کا احسن اقدام، بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حسن ابدال
پڑھیں:
ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایم جی پاکستان نے اپنی دو مشہور الیکٹرک گاڑیوں پر شاندار رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، محدود مدت کے لیے صارفین کو فی گاڑی 13 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کا موقع دیا جا رہا ہے۔
کون سی گاڑیاں شامل ہیں؟
یہ خصوصی آفر MG4 Excite اور MG ZS EV Short Range ماڈلز پر دستیاب ہے، جنہیں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد میں کافی پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔
MG4 Excite کی پرانی قیمت 97 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے اب 13 لاکھ 9 ہزار روپے کم کر کے 84 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
MG ZS EV Short Range کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔
محدود وقت اور اسٹاک !
ایم جی پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب گاڑیوں کے لیے ہے، اور اس آفر کی مدت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے اگر آپ برقی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ بہترین موقع ہو سکتا ہے — جلدی کیجیے!
ماحول دوست مستقبل کی جانب ایک قدم
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنا اور پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے لیے پائیدار ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف صارفین کو مالی فائدہ ہوگا بلکہ ملک میں صاف ستھری اور جدید سفری سہولتیں بھی فروغ پائیں گی۔
Post Views: 6