ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(پریس ریلیز)وفاقی ٹیکس محتسب (FTO)عزت مآب،ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر (FBR)کے ایس آر او(SRO) اور پوائنٹ آف سیل(PoS) انضمام کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کواعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے اور تعلیمی اداروں کو نوٹسز اجرا کا سلسلہ بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ک
میٹی میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین اورصوبائی صدر سندھ اخترآرائیں جبکہ ایف بی آر کی نمائندگی ارشد نواز چھینہ اور آصف رسول کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی طرف سے مرکزی سنیئرنائب صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین، صوبائی صدور سندھ، اخترآرائیں، پنجاب حسنین مرزا، بلوچستان رشید کاکڑ، اورکے پی کے سلیم خان نے وفاقی ٹیکس محتسب میں دائر کردہ اپیل میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے SRO-428 (I)/2024 کو واپس لینے کی درخواست کی تھی جس پر ٹیکس محتسب پاکستان نے ایف بی آر کے غیر منصفانہ متنازعہ ایس آر او کو ریٹیلرز کے طور پر درجہ بندی کرنے اور پوائنٹ آف سیل انضمام کو نافذ کرنے کے برخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کو فیڈریشن کی نمائندگی پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔
فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،سینئر نائب صدر ڈاکٹرملک ابرار حسین، اخترآرائیں، حسنین مرزا، رشیدکاکڑاور سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپیل منظور کرکے وفاقی ٹیکس محتسب نے تعلیمی سرپرستی اور آئینی ذمہ داری کو پورا کیاہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔رہنماؤں کا کہنا تھاکہ غیر منصفانہ SRO سکولزکو ریٹیلرز کے طور پر درجہ بندی کرتا ہے اور پوائنٹ آف سیل کو نافذ کرتا ہے،جوآئین کے آرٹیکل 25 اے کیخلاف ورزی ہے، ایس آر او کا نفاذ کم فیس والے سکولز کومتاثر کرے گا جس سے غریب بچوں کی تعلیم متاثر اور عدم مساوات میں اضافہ ہوگا۔ ملک بھرسکولز میں انٹرنیٹ کی دستیابی صرف18فیصد ہے، 12فیصد اساتذہ کے پاس ڈیجیٹل خواندگی ہے، 15فیصد تعلیمی اداروں میں بنیادی کمپیوٹر لیبزہیں، صرف 5فیصد کے پاس تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ٹولز دستیاب ہیں،کم آمدنی والے سکولز کو آن لائن انضمام کے نوٹسزسے منفی اثرات مرتب ہونگے، ڈراپ آوٹ کی شرح میں اضافہ اور معیاری تعلیمی سکول بند ہو جائیں گے۔فیڈریشن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور FBR فیصلہ فوری واپس لے کر تعلیم کو مکمل ومستقل استثنیٰ اور فروغ تعلیم کو ترجیح دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی ختم کروائے،اکرم گِل پاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں اپیل منظور ٹیکس محتسب انضمام کے ایس آر او ایف بی آر
پڑھیں:
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔
قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں۔ صدر نے کہا کہ متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر صدرِ مملکت سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔
پیپلز پارٹی رہنما کی ملاقاتصدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر انہیں بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں