ٹیکنو فیسٹ 2025ء؛ پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا، صدر اِردوان سے ایوارڈ وصول
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ٹیکنو فیسٹ 2025ء میں پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہوں نے صدر اِردوان سے ایوارڈ وصول کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی طالبات نے عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ لاہور کے ڈریم گارڈن کیمپس کی طالبات عاصمہ فاطمہ اور انائیہ خان نے ترکیہ میں ہونے والے ’’ٹیکنو فیسٹ 2025‘‘میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ مقابلہ ایروسپیس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کے میدان میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی طالبات نے سیکڑوں بین الاقوامی طلبا کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
خصوصی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان نے ہونہار طالبات سے ملاقات کی اور انہوں نے عاصمہ فاطمہ اور انائیہ خان کو مبارکباد دی اور اظہار شفقت کیا۔
ایوارڈ وصولی کے وقت پاکستانی طالبات نے قومی پرچم لہرایا اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘اور ’’پاک ترکیہ دوستی پائندہ باد‘‘کے نعرے بلند کیے۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی طالبات کو ترکیہ کے صدر سے براہِ راست ایوارڈ لینے اور ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔
طالبات کا تعلق پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز سے ہے، جو دنیا بھر کے 53 ممالک میں تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاکستان میں اس فاؤنڈیشن کی 25 برانچز میں تقریباً 13 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔
اس کامیاب وفد کی قیادت گوہر خورشید نے کی، جنہوں نے اس کامیابی کو صرف ادارے نہیں بلکہ پورے پاکستان کا اعزاز قرار دیا۔ طالبات نے اس تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور وطن عزیز کے لیے مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی طالبات نے
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل، امتحان کب ہوگا؟
ایم ڈیی کٹ 2025ء کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔ ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان اب 26 اکتوبر کو ہوگا، سیلاب سے متاثرہ طلبہ کے پیش نظر امتحان کی تاریخ 5 سے 26 اکتوبر کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈیی کیٹ 2025ء کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔ ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان اب 26 اکتوبر کو ہوگا، سیلاب سے متاثرہ طلبہ کے پیش نظر امتحان کی تاریخ 5 سے 26 اکتوبر کر دی گئی۔ پنجاب سے سب سے زیادہ 50 ہزار 443 امیدوار رجسٹر ہوئے، خیبر پختونخوا سے 39 ہزار 964 اور سندھ سے 33 ہزار 160 امیدوار رجسٹر ہوئے۔بلوچستان سے 10 ہزار 278، اسلام آباد سے 1,146، آزاد کشمیر سے 3,322 اور گلگت بلتستان سے 1,564 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوں گے۔
ریاض، سعودی عرب میں بھی 194 امیدوار امتحان دیں گے، ایم ڈی کیٹ امتحان صوبائی جامعات کے ذریعے منعقد ہوگا، یکساں نصاب اور سوالات کا بینک پی ایم اینڈ ڈی سی نے تیار کیا۔ یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحان کے دوران نقل یا پیپر لیک کی کوشش سختی سے روکی جائے، امیدوار صرف یونیورسٹیوں اور پی ایم ڈی سی کی ہدایات پر عمل کریں، افواہوں سے بچیں۔