حجاج کرام ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)حجاج کرام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، حج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سردار محمد یوسف (کل )بدھ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات ، حج کے ا نتظامات ، پرائیویٹ حجاج کے حوالہ سے مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، پرائیویٹ حجاج کے معاملہ میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ایک حاجی بھی حج سے باہر نہ ہو لیکن 22 دسمبر کا معاہدہ اور اس کے بعد کی صورتحال کی وجہ سے مصائب اور مشکلات پیدا ہوئی ہیں، سعودی عرب میں جانے والے ہر پاکستانی اور حاجی و زائر کو سعودی عرب کے قوانین پر مکمل عمل کرنا چاہیے اور کسی بھی صورت حج و عمرہ سعودی عرب کے ضابطوں اور وزارت داخلہ سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت عالمی سطح پر اہمیت اختیار کر چکی ہے اس سے پاکستان کو بھی استفادہ کرنا چاہیے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حج کے امور کے حوالہ سے وزارت مذہبی امور کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، حج کے امور اور دیگر معاملات میں پاکستان کے علماء و مشائخ کا تعاون ہمیشہ وزارت کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم کردار ہے اور اس حوالہ سے مختلف عرب اسلامی ممالک کے ساتھ انٹرنیشنل ریلیجئس ٹورازم کونسل روابط کو بڑھا رہی ہے اور حج کے بعد عالمی مذہبی سیاحت کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حج کے ا
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔