معروف کرکٹر کو خوفناک دھمکی موصول، مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑ تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے اس معاملے کی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص نے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد شامی کو دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزز حیدرآباد سے کھیل رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دینے کی
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت میں بول اُٹھے
جنوبی بھارتی اداکار پراکاش راج فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز کے حق میں بول پڑے۔
سلمان خان کی فلم Wanted میں ولن کے کردار کیلئے مشہور ہندی اور تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور بھارتی سیاستدان پراکاش راج نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی آنے والی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراکاش راج نے واضح کیا کہ کسی فلم پر صرف اس بنیاد پر پابندی عائد کرنا درست نہیں کہ اس میں پاکستانی اداکار ہے۔ فلم پر پابندی اس وقت تک نہیں لگنی چاہیے جب تک کہ اس میں بچوں کے ساتھ زیادتی، فحاشی یا کوئی نقصان دہ مواد شامل نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کو سنجیدگی سے سننا چاہیے، نہ کہ تخلیقی اظہار اور فنکاروں کے کام کو دبایا جائے۔
یاد رہے کہ فواد خان کی وانی کپور کیساتھ اس فلم کو لے کر بھارت میں تنازع پیدا ہو چکا ہے اور اس کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔