ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )سعودی عرب، کویت اور اردن شدید گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ صفر ہوگئی، سفری نظام مفلوج، سیلابی صورتحال کا خدشہ پیداہوگیا غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ،کویت ،عمان، خلیجی ممالک سعودی عرب، کویت اور اردن شدید گرد و غبار کے طوفان کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں حد نگاہ صفر ہوگئی سفری نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور بعض علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے.

(جاری ہے)

سعودی عرب کے وسطی علاقے صوبہ القصیم میں شہریوں نے غیر معمولی منظر کا مشاہدہ کیا جسے ماہرین نے گرد و غبار کی دیوار قرار دیا ہے یہ دیوار جیسے ہی علاقے سے گزری آسمان نارنجی رنگ میں بدل گیا اور حدِ نگاہ صفر ہوگئی جس کی وجہ سے ٹریفک اور پروازوں کی روانی شدید متاثر ہوئی. سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد و غبار کا طوفان ایک اونچی، لہر جیسی دیوار کی شکل میں آگے بڑھتا ہے جو سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دیتا ہے یہ منظر نہ صرف خوفناک تھا بلکہ شہریوں کو گھروں میں محدود کر دینے والا بھی تھا.

ماہرِ موسمیات عبداللہ المسند جو قصیم یونیورسٹی کے سابق استاد ہیں کے مطابق گرد وغبار کی طوفانی دیواریں 2,000 میٹر (تقریبا 6,500 فٹ) کی بلندی تک پہنچ سکتی ہیں اور ان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے. دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے ریاض ریجن کے رہائشیوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض شہر کے علاوہ الدرعیہ، الخرج ، الزلفی اور وادی الدواسر میں آج بھی مطلع گرد آلود ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی اس سے ملتی جلتی کیفیت مشرقی ریجن کے شہروں دمام، الخبر اور الاحسا میں بھی ہے جہاں ہوا کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے.

قصیم ریجن بریدہ، عنیزہ اور الرس میں بھی گرد وغبار رہے گا جو شام 5 تک ہوگا اور حد نگاہ کو متاثر کرے گا محکمہ موسمیات نے عسیر اورجازان کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابہا، خمیس مشیط، النماص، العارضہ، فیفا، الریث اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نگاہ صفر حد نگاہ

پڑھیں:

کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف

 کراچی کے علاقے سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 2 بچے انتقال کر چکے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق پٹھان کالونی سائٹ ٹائون سے ہے۔ بچوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی ہے۔ اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 2300 سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ‘ 20 سے زایدافراد جاں بحق‘ 320 زخمی
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں