Daily Mumtaz:
2025-08-05@21:50:47 GMT

بھارت: مسلمان فاسٹ بولر کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

بھارت: مسلمان فاسٹ بولر کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے ایک کروڑ روپے تاوان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں رپورٹ ہوا جہاں شامی کے بھائی حسیب نے مقامی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔
ایف آئی آر کے مطابق، ایک شخص جس کی شناخت راجپوت سندر کے نام سے ہوئی ہے، اس نے محمد شامی کو ای میل کے ذریعے تاوان طلب کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ شخص نے واضح طور پر لکھا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو شامی کی جان لی جائے گی جبکہ پولیس حکام نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ محمد شامی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں۔
آئی پی ایل کی حالیہ سیزن میں محمد شامی نے اب تک 9 میچز میں56.

17 کی اوسط سے صرف 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس سے قبل، انہوں نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردار اد کیا تھا، ٹورنامنٹ میں محمد شامی نے 5 میچز میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے میچ کی 5 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ہمیں گوتم گمبھیر سے منسلک ایک ای میل آئی ڈی پر موصول ہونے والی مبینہ دھمکی آمیز میل کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
گوتم گمبھیر کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت دہلی پولیس کی سیکیورٹی میں ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق میل کے

پڑھیں:

روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری اور اسے عالمی منڈی میں منافع کے لیے دوبارہ فروخت کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری جاری رہے گی، امریکی دباؤ کے باوجود انڈیا کا دوٹوک مؤقف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ فار سوشل پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے، بلکہ اس کا بڑا حصہ عالمی منڈی میں بھاری منافع پر دوبارہ فروخت بھی کررہا ہے۔ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ روسی جنگی مشین یوکرین میں کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔

انہوں نے اس عمل کو انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے منافی قرار دیتے ہوئے اعلان کیاکہ اس صورت حال کے پیش نظر میں بھارت کی جانب سے امریکا کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کروں گا۔

بیان کے آخر میں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا ’آپ کی اس معاملے پر توجہ کا شکریہ‘۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود بھارت نے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کررہا ہے، ٹرمپ کے مشیر کا الزام

امریکی صدر نے گزشتہ ماہ 14 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائےگا۔ امریکا کی جانب سے اس وقت بھارت پر عائد کردہ ٹیرف 25 فیصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اضافی ٹیرف امریکی صدر انڈیا امریکا تعلقات دھمکی ڈونلڈ ٹرمپ روس سے تیل خریداری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مشہور بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں
  • ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں؛ بھارت کی اسٹاک مارکیٹس زمین بوس
  • ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنان کی پوری ریلی گرفتار، انتہائی مطلوب ملزم بھی ہاتھ آگیا
  • ٹرمپ نے بھارت کو ایک بار پھرسخت تجارتی اقدام کی دھمکی دے دی
  • حرام جانوروں اور مردار مرغیوں کا گوشت بیچنے اور کھانے والے مسلمان
  • بھارت نے روسی تیل پر ٹرمپ کی ٹیرفس کی دھمکی مسترد کر دی
  • روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی
  • بھارت کے امیرترین مسلمان خاندان کون؟ مجموعی دولت کتنی ہے ؟
  • مشہور بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریب کی دھمکیاں ملنے لگیں
  • بھارت اور اسرائیل اور امریکہ کا شیطانی تکون ہے، مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہیں، مجاہد چنا