5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
لاہور:پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کہ بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا ۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے تھے۔
ملزمان سے پولیس نے 2 موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی جب کہ بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کی بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاکھ روپے میں ماہ کی بچی بچی کو
پڑھیں:
امیتابھ بچن اپنے 2 لگژری فلیٹس عجلت میں فروخت کرنے پر مجبور؛ وجہ سامنے آگئی
اپنے شہرۂ آفاق پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی سے مقبول میزبان بھی بن گئے لیکن دوسروں کو مالا مال بنانے والے امیتابھ بچن نے حال ہی اپنے دو پارٹمنٹس فروخت کردیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں 12 کروڑ روپے میں فروخت کریئے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کاروبار کی کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور ان کا یہ فیصلہ بھی ایک کاروباری اقدام تھا۔
ماہرین کے بقول لیجنڈری اداکار نے اچھا منافع ملنے پر فوری طور پر ان دو فلیٹس کو فروخت کر کے 47 فیصد منافع کمایا ہے۔
ریئل اسٹیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس نے ان فلیٹس کی خرید و فروخت کے دستاویزات حاصل کیے ہیں۔
دونوں فلیٹس معروف رہائشی عمارت کی 47ویں منزل پر ہے ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔ جنھیں اداکار امیتابھ نے 2012 میں 8.12 کروڑ روپے میں خریدے تھے۔
تاہم اب لیجنڈری اداکار نے ان دونوں فلیٹس کو 12 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے یعنی 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔