مچھ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 7 اہلکار جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردی کو ختم کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے اور یہ آئی ای ڈی کالعدم تنظیم نے نصب کر رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ فورسز کی گاڑی بلوچستان میں مچھ کے علاقے میں آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات جوان جانبحق ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور یہ آئی ای ڈی کالعدم تنظیم نے نصب کر رکھی تھی۔ جانبحق ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن اور استحکام کے لیے پر عزم ہیں۔ بہادر نوجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر بھارت اور اس کی پراکسیز کے مذموم عزائم کو شکست دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔