بھارت کے پراکسی دہشتگردوں کا بلوچستان میں وار، سات فرزندانِ ارضِ پاک شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سٹی42: بھارت کی شر پسند مرکزی حکومت کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شر انگیزی کر رہی ہے اور پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی سازشیں کر رہی ہے تو بلوچستان مین بھارت کے پراکسی دشہتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر چھپ کر وار کر کے کئی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
ضلع بولان کے علاقے مچھ میں بھارت کی آلہ کار دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے کارندوں کے بزدلانہ حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
آئی یس پی آر کے مطابق بھارتی آلہ کار بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے اس واقعہ میں شہید ہونے والے پاک وطن کے جاں نثاروں کے نام جاری کر دیئے ہیں۔
بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔
صنعا کے کئی بجلی گھر اسرائیلی بمباری سے تباہ
آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ اس بزدلانہ اور سنگین کارروائی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا، سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاکستانی سرزمین پر سرگرم بھارت اور اس کے آلہ کاروں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے، ہماری بہادر سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور غیور پاکستانی قوم بھارتی آلہ کاروں کوعبرت کا نشان بنائیں گے۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 553 پوائنٹس کمی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
—فائل فوٹوصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ چار روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔