راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے 4 اور 5 مئی 2025 کو خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا .

جس میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 3 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور خفیہ اطلاع پر کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی گئی. جہاں سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو جہنم واصل کیا .تاہم اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 40 سالہ نائیک مجاہد خان (ضلع کوہاٹ کے رہائشی) مادرِ وطن پر قربان ہوکر شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں خیبر اور بنوں اضلاع میں بھی سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ تمام خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فورسز نے پاک فوج

پڑھیں:

فورسز کا مورال بلند کرنا ہوگا، عوام تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔

پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر

انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس شہدا کے لواحقین کا بھرپور خیال رکھیں گے، اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے، سہولیات سے متعلق کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، کیوں کہ یہاں کی پولیس نے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ فوج اور پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہم نے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پانچوں انگلیاں بھی برابر نہیں ہوتی، عوام کی فورسز میں اگر کسی سے ناراضی ہو جائے تو تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں۔

انہوں نے کہاکہ شہید کا بہت بڑا رتبہ ہے، لیکن جب کسی کے ساتھ کوئی ایسا حادثہ پیش آتا ہے تو خاندان کے لیے یہ بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔ز کا سوچا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور جنرل عاصم منیر کی شہید اسکوارڈن لیڈر کے اہل خانہ سے ملاقات، شہدا کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ شہدا کے خاندان دفاتر میں دھکے کھاتے پھریں، اب وزیراعلیٰ سے لے کر نیچے تک سرکاری دفاتر میں ہر شخص شہدا کے لواحقین سے کھڑا ہو کر ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس وسائل تنقید جدید اسلحہ شہدا خاندان علی امین گنڈاپور فورسز کا مورال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان
  • فورسز کا مورال بلند کرنا ہوگا، عوام تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، علی امین گنڈاپور
  • لوئردیر میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر بڑا حملہ، اہلکار شدید زخمی
  • غزہ، صیہونی فورسز نے مزید 62 فلسطینیوں کو شہید کر دیا
  • بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ پسپا،3 دہشتگرد ہلاک ،پولیس اہلکار شہید  
  • غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے
  • خیبر کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک