پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آو آئی سی گروپ کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آو آئی سی گروپ کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک بھارت گشیدگی پر گزشتہ روز اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان پر بھارت تلملا اٹھا۔او آئی سی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہا یہ بیان پاکستان کے کہنے پر دیا گیا جو پہلگام واقعے کے حقائق کو نظرانداز کرتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی گروپ کے بیان پر کہا کہ بھارت او آئی سی کی جانب سے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم گروپ کا جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر مشترکہ بیان سامنے آیا تھا جس میں جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔او آئی سی گروپ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے باعث پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں۔او آئی سی گروپ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا تھا اور بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی اشتعال انگیز بیان بازی اور ایسے جارحانہ اقدامات بند کرے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم گروپ نے مزید کہا کہ وہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے اور ساتھ ہی، کسی بھی ملک، نسل، مذہب، ثقافت یا قومیت کو دہشت گردی سے جوڑنے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ او آئی سی گروپ کے مطابق جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازع جنوبی ایشیا میں امن و امان کو متاثر کرنے والا بنیادی مسئلہ ہے، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کو ابھی تک ان کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
او آئی سی گروپ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل تحمل کے مظاہرے اور بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے عزم کو سراہتے ہیں اور پاکستان کے اِس مقف کی بھی قدر کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ باہمی احترام اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں پر مبنی سفارتی روابط کے لیے تیار ہے۔
او آئی سی گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کو سراہا اور بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بااثر ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری اور مثر اقدامات کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی برطانیہ کا بعض ممالک کے شہریوں کے ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟ بھارت کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور ہوگی: پاکستان سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح، 50اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ میں پھر تقسیم، نظرثانی منظور، جسٹس عقیل اور جسٹس عائشہ کا اختلافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی سی گروپ کے کے بیان پر پاک بھارت
پڑھیں:
نشاط گروپ اور چیری انٹرنیشنل کا اشتراک، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی نئی شروعات
پاکستان کے معروف کاروباری ادارے نشاط گروپ نے چین کی سب سے بڑی گاڑی برآمد کرنے والی کمپنی چیری انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اپنی عالمی شہرت یافتہ گاڑیوں ‘او موڈا’ اور ‘جی کو’ کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔
جمعے کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ فیصل آباد کے قریب ایک جدید کار مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا جائے گا جہاں نومبر سے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی ‘نیکسجن آٹو’ کے ذریعے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور مارکیٹنگ کو فروغ دے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی نشاط نے کون سا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے؟
اس شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر تقریب میں بیک وقت 5 ماڈلز متعارف کرائے گئے جو عام طور پر گاڑیوں کی لانچنگ تقریبات میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان ماڈلز میں 2 طویل فاصلے تک چلنے والی بیٹری الیکٹرک گاڑیاں ای5 اور جے6، 2 پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں جے7 اور سی7 اور ایک ہائبرڈ گاڑی جے5 شامل تھیں۔
اس تقریب میں سیاسی شخصیات، ماحولیاتی ماہرین اور گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ قدم ماحولیاتی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیری انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کمپنی کی ماحولیاتی پائیداری سے وابستگی کے باعث کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی موجودہ آٹوموٹو کمپنی ‘ہیونڈائی’ پاکستان میں اب تک 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کر چکی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مالی معاونت ‘ایم سی بی بینک’ کے ذریعے فراہم کی جائے گی جو نشاط گروپ کا ہی حصہ ہے۔
چیری انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کے صدر مسٹر چی جو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ شراکت داری ‘او موڈا’ اور ‘جی کو’ کو پاکستان کے نمایاں آٹو برانڈز میں شامل کرنے میں مدد دے گی۔
کمپنی کے بیان کے مطابق یہ لانچ نشاط گروپ کی جدت اور معیاری خدمات کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستانی صارفین کی بدلتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈلز کا اجراء، ملک کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک اسٹریٹیجک وژن کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک گاڑیاں چیری انٹرنشل نشاط ہیونڈائی