صدر آصف علی زرداری کا روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں نازی ازم کے خلاف روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
صدر زرداری نے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی عوام کی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کے لیے روس کے پختہ عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران موجودہ پاکستان کے علاقوں سے بھی بہت سے افراد نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر مملکت نے اپنے 2011 کے دورۂ روس کو یادگار قرار دیا اور پاک-روس دوستی کے فروغ میں روسی صدر کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں نے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کی بنیاد رکھی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت اور علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے خطے میں بالخصوص پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں روس کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس صورتحال کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے مابین مفاہمت اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا، "آئیے خطے اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔"
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کا لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ،ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنزلاہورفیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے پولیس ٹیم کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ملاقات میںوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرائم ریٹنگ میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نووازشریف نے کہا کہ ہر شہری کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے۔(جاری ہے)
شہری امن و امان کے قیام کے لئے پولیس سے تعاون و معاونت کریں۔
رینکنگ متعارف کرانے سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں کرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ کرائم کا گراف نیچے آنا شاندار پولیسنگ کا نتیجہ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہورپولیس آپریشن ونگ کی کارکردگی کی بنیاد پر کرائم انڈکس میں لندن اور نیویارک سے محفوظ شہر قرار دیا جانا اہم سنگ میل ہے۔کرائم فائٹنگ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت لاہور سیف سٹی میں شامل ہوچکا ہے۔لائن اینڈ آرڈر کے چیلنجز کے باوجود کرائم میں کمی کا ہدف پورا ہونا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے ۔ لاہور سمیت ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے۔ ’’کے پی آئی‘‘ متعارف کرانے سے پولیس اور انتظامیہ کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی ، فوری فیڈ بیک اور موثر مانیٹرنگ سے پولیسنگ کو بہتر بنایا گیا ہے۔پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔