اے پی پی کے مطابق وزیراعظم کے دورہ این آئی ایف ٹی اے سی کے موقع پر، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے قائم کیے گئے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر کا دورہ اور باضابطہ افتتاح کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئے قائم کئے گئے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر (این آئی ایف ٹی اے سی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے جدید ترین این آئی ایف ٹی اے سی ہیڈ کوارٹر کا باضابطہ افتتاح بھی کیا، جو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملی کو مربوط بنانے کے لیے محور کا کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر، شہباز شریف نے اس اہم صلاحیت کو عملی جامہ پہنانے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے این آئی ایف ٹی اے سی کو مشترکہ خطرے کی تشخیص اور ردعمل کے لیے ایک بہترین قومی پلیٹ فارم قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ دہشت گردی، غیر قانونی نیٹ ورکس اور بیرونی سرپرستی کے گٹھ جوڑ کو سبوتاژ کرنے کے لیے مضبوط اور موثر ادارہ جاتی میکانزم درکار ہے، اسسمنٹ سینٹر ملک سے دہشت گردی اور اس کے معاون ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی ادارہ 50 سے زیادہ متعلقہ وفاقی، صوبائی محکموں اور ایجنسیوں کو انٹیلی جنس اور خطرے کے انتظام کے ڈھانچہ میں یکجا کرتا ہے اور اسے مرکزی قومی ڈیٹا بیس سے بھی معاونت حاصل ہے۔

ذیلی قومی سطح پر این آئی ایف ٹی اے سی 6 صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز (پی آئی ایف ٹی اے سیز) سے منسلک ہے جن میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مراکز بھی شامل ہیں جس سے وفاق سے صوبوں کے درمیان ہموار رابطہ کاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ مربوط فریم ورک متعدد شعبوں میں انٹیلیجنس (معلومات) کو جمع کرنے، تجزیہ کرنے اور آپریشنل ردعمل کو ہم آہنگ کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ادارہ جاتی صلاحیتوں کے مکمل اسپیکٹرم سے استفادہ کرتے ہوئے این آئی ایف ٹی اے سی قومی تیاریوں میں اضافہ، وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط اور بروقت ردعمل کو بھی فعال انداز میں یقینی بنائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر آئی ایف ٹی اے سی کے لیے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی