نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیف بھی ہمراہ تھے۔
سینٹر قومی انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کو مربوط کرنے کیلئے مرکز کا کام کرے گا، مرکز کو انٹیلیجنس جمع کرنے اور آپریشنل ردعمل کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، وسائل کے بہتر استعمال اور دہشتگردی کےخلاف مربوط اور بروقت ردعمل یقینی بنائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم کو روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اورسلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اوردفاع کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی تھے۔
قیادت کو علاقائی سلامتی کے حوالے سے پیشرفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کا بلاتعطل انٹر ایجنسی تعاون اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ مہارت اور تزویراتی بصیرت کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ وارانہ اور نظم و ضبط والی فورسزمیں شمار ہوتی ہے۔
قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کےخلاف وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔