مسلح افواج مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
فوٹو وزیراعظم آفس
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر قومی قیادت نے وطنِ عزیز کے دفاع کےلیے پاکستان کے غیر مبہم عزم کا اعادہ کیا اور آپریشنل تیاری مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔
قومی قیادت نے کہا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ، مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہر وقت مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ اورمشرقی سرحد پر بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر قومی قیادت کو علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطرات کے تناظر پر بھی بریفنگ دی گئی۔ قومی قیادت کو روایتی عسکری اقدامات اور ہائبرڈ وار فیئر کی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق قومی قیادت کو دہشت گرد پراکسیز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور معزز شخصیات نے آپریشنل تیاری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکا کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ خودمختاری اور سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے مشکل حالات میں ادارے کی قومی سلامتی سے متعلق باخبر فیصلوں میں کردار کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی قیادت کیا گیا
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے ملاقات کرکے انہیں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی.
قبل ازیں گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی. وزیر اعظم گورنر و وزیرِ اعلی گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کا ایک روزہ دورہء گلگت بلتستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے
گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا.
وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ… pic.twitter.com/Bk51NyzEhV