ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن جے اوسو نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) را (RAW) کے مرکزی ایونٹ میں سیٹھ رولنز کے خلاف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔

جے اوسو نے سیٹھ رولنز کے نئے منیجر پال ہیمین کی جانب سے پیشکش کے بعد مقابلے کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی۔

پال ہیمین کا جے اوسو سے کہنا تھا کہ سیٹھ رولنز اوسو سے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ جس پر اوسو کی جانب را میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

رنگ کے باہر سیٹھ رولنز کی سپورٹ میں میچ کے دوران پال ہیمین اور بریکر موجود تھے۔ تاہم، میچ کے دوران سیمی زین اوسو کا ساتھ دینے تماشائیوں سے نکل کر سامنے آئے۔

بعد ازاں سی ایم پنک کی مداخلت کرنے پر ریفری نے میچ کو ڈس کوالیفیکیشن کے تحت ختم کیا اور اوسو ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن) پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 160کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا،پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2اور3ریورس کرنے سے متعلق تجویز سے اتفاق نہیں کیا ،پیپلزپارٹی نے تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنے کی شق سے اتفاق نہیں کیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 63(1)اور(c)میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا، یہ ترمیم دہری شہریت سے متعلق سول سرونٹس ملازمت یا  دہری شہریت رکھنے سے متعلق تھی،پیپلزپارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات سے متعلق ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا۔

27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، انصار عباسی کی رپورٹ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس،خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سمیت مزید3ترامیم پیش
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن محمد آصف کا فاتحانہ آغاز
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: عثمان چاند اور امام ہارون نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا
  • آئی سی سی اجلاس:ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
  • ویمن ورلڈ کپ: ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
  • پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
  • اسرائیل سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا، صحافتی تنظیمیں برہم
  • رائیونڈ ،عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ سڑکوں کی صفائی کررہا ہے
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد سجاد ایونٹ سے باہر
  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین کی ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے ملاقات