کوہاٹ، مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام علمائے کرام کیلئے علمی و تربیتی ورکشاپ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ورکشاپ میں مدیر اجرائی امور مجلس علماء امامیہ پاکستان مولانا چوہدری ضیغم عباس نے "مدیریتِ مسجد اور پیشنماز کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام کوہاٹ میں علمائے کرام کے لیے علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی کے علمائے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت سید ذکی الحسن الحسینی نے حاصل کی۔ ورکشاپ میں مدیر اجرائی امور مجلس علماء امامیہ پاکستان مولانا چوہدری ضیغم عباس نے "مدیریتِ مسجد اور پیشنماز کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مسجد کا انتظام فقط صفائی یا اوقاتِ نماز تک محدود نہیں بلکہ ایک ہمہ جہت قیادت کا تقاضا کرتا ہے۔ امام مسجد کو نہ صرف دینی رہنمائی کرنی چاہیے بلکہ عوامی مسائل کے حل، تربیت اور سماجی بہبود میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور اس تمام فعالیت کے لئے اہم ترین راز ایک رکن ساتھی کا سب سے پہلے خود کو علمی مقام پر فائز کرنا اور اپنے علمی و عملی مقام کو مزید بہتر بنانے میں پنہاں ہے۔
ورکشاپ میں ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر سید جاوید شیرازی نے "دین اور سیاست" کے موضوع پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام صرف چند عبادات کا نام نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جس میں سیاست کا پہلو بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیاسی حکمت عملیوں کو مثال بنا کر علما کو موجودہ دور میں معاشرے کی راہنمائی کے لیے آگے بڑھنے کی دعوت دی۔ آخر میں نوجوان محقق برادر سید ابن حسن بخاری نے "مصنوعی ذہانت – اہمیت اور استعمال" کے عنوان سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح دینی ادارے، مدارس اور علما جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) سے فائدہ اٹھا کر دین کی مؤثر تبلیغ، تعلیمی اصلاحات اور نوجوان نسل سے بہتر تعلق قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے AI کے مثبت اور منفی استعمال کے فرق کو اجاگر کرتے ہوئے محتاط انداز اپنانے پر زور دیا۔
ورکشاپ میں شریک علما کرام اور خطباء مساجد نے تمام موضوعات کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کی اس کاوش کو سراہا۔ شرکاء نے تجویز دی کہ اس طرح کی ورکشاپس کا دائرہ کار مزید بڑھایا کر اراکین کو تعداد میں بھی اضافی کیا جائے تاکہ دین و تبلیغ کے شعبے میں جدت، وحدت اور نظم و نسق کو فروغ دیا جا سکے۔ ورکشاپ میں دعائیہ کلمات اور وعظ و نصحت کی سعادت علاقہ بنگش کی معروف علمی شخصیت علامہ سید شباب شیرازی نے حاصل کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے دعا کی کہ مجلس علماء امامیہ پاکستان کا یہ علمی و تربیتی سلسلہ مزید کامیابی و تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس علماء امامیہ پاکستان ورکشاپ میں انہوں نے
پڑھیں:
کوئٹہ، زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کیخلاف احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز: علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر گذشتہ روز سے شروع ہونیوالے دھرنے کے دوسرے روز بھی علمائے کرام، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران اور زائرین کرام شریک ہوئے۔ جنہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کرام کی جانب سے وفاقی حکومت کے ایران اور عراق جانے والے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی کے فیصلے کے خلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا آج بھی جاری رہا۔ علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر گذشتہ روز سے شروع ہونے والے دھرنے کے دوسرے روز بھی علمائے کرام، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران اور زائرین کرام شریک ہوئے۔ جنہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت زمینی سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔ زائرین نے اربعین کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایسے وقت میں زائرین کو روکنے کا اقدام دانشمندانہ نہیں ہے۔ ملک بھر سے زائرین کوئٹہ کی طرف آرہے ہیں، حکومت سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرے۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیدار کربلائی خادم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی کاؤشوں سے آگاہ کیا اور زائرین کو درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial