پاکستان مکار دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دے رہا ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک سخت اور واضح بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان پر کیے گئے حملوں کو "بزدلانہ" قرار دیتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ قوم اور افواج پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ "مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے"، جو نہ صرف پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان، بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ "پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے"۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان
پڑھیں:
موجودہ حالات میں امن، اتحاد اور اداروں سے بھرپور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین
انجمن حسینیہ کینٹ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کا ماہانہ اجلاس صدر کلب عابد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سید علی اصغر رضوی متولی لائسنسدار و سیکرٹری جنرل، یعقوب شیرا ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان، غضنفر ملک، شیخ وحید، سید تہور حسین رضوی، آغا محمد علی رضوی، مبارک علی بخاری، اعجاز حسین صدیقی، سید حسن علی رضوی، سید حسین رضوی، ناد علی، مرتجز حسین، سید عالیان حسین، سید عون علی رضوی، سید نقی رضا، محسن ہمدانی و دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انجمن حسینیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحاد، برداشت، بھائی چارے اور فلاح عامہ کے فروغ کے لیے اپنا کردار مثبت انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ ملک و ملت کا وقار مزید بلند ہو۔