---فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے کل گھناؤنی حرکت کی، اس کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا۔

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی، اسحاق ڈار، روسی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق...

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا سے ہمارا وعدہ تھا کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، بھارت نے ہماری اولین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا اور صرف ان جہازوں کو نشانہ بنایا جنہوں نے حملہ کیا، ہم نے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 2 ڈرونز گرائے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ایئر فورس کو باقاعدہ حملہ کرنے کی ہدایت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلفونک رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ٹیلفونک گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے حوالے اطمینان کا اظہار کیا۔

مذکورہ دورے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں زیادہ توجہ تجارت، باہمی منسلکی، معاشی تعاون، عوامی رابطوں اور سیاسی مشاورتی فریم ورک کی دوبارہ سے بحالی پر رہی۔

یہ بھی پڑھیے پاک افغان تعلقات: کیا اسحاق ڈار کے دورے کے بعد دونوں ممالک کے معاملات حل ہوگئے؟

دونوں رہنماؤں نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون پر زور دیا۔انہوں نے اعلیٰ سطحی رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔

 اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے امن کے لیے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟

قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے تجارت کو آسان بنانے اور سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا۔

 امیر خان متقی نے اسحاق ڈار کو دوبارہ افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار افغانستان امیر خان متقی پاکستان

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی : او آئی سی کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار
  • پاکستان اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حملہ کرے گا، انٹرنیشنل میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ
  • پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے ،وزیراعظم
  • آپریشن سندور میں پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا
  • بھارت نے بزدلانہ حملے میں کتنے پاکستانی شہروں کو نشانہ بنا یا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلفونک رابطہ