چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بیجنگ:روسی سرکاری اخبار نے ایک تبصرہ شائع کیا، جس کا عنوان تھا “چین اور روس کی مشترکہ پروڈکشن فلم “ریڈ سلک” چین میں ریلیز کی جائے گی”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سابق سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ ماسکو میں چین روس مشترکہ پروڈکشن فلم “ریڈ سلک” اور دیگر چین-روس ثقافتی تعاون کے منصوبوں کے لئے ایک پروموشنل تقریب منعقد کرے گا، تاکہ فلم اور ٹیلی ویژن کے تبادلوں اور تعاون کے ذریعے اگلی نسلوں تک چین-روس دوستی کو اجاگر کیا جاسکے۔روس میں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے والی روسی اور چینی مشترکہ پروڈکشن’ریڈ سلک‘رواں سال ستمبر میں چینی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔رواں سال 20 فروری کو روس میں اس فلم کے ریلیز ہونے کےصرف تین ہفتوں میں ہی اس کے فلم بینوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور باکس آفس کی آمدنی 500 ملین روبل سے تجاوز کر گئی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشترکہ پروڈکشن چین روس ریڈ سلک
پڑھیں:
بلوچستان اسمبلی میں بھارتی حملوں کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف مقامات پر حملے کئے۔ بھارت کے حملے میں متعدد شہری شہید ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ہماری مسلح افواج نے بھارت کو فوری جواب دے کر نقصان پہنچایا۔