ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، علامہ باقر زیدی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ بھارت اس سے قبل بھی جنگی جرائم سمیت بدترین انسانی حقوق کی پالی کرتا رہا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، ملکی عوام بیدار اور یکجان ہیں، اپنا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ مادر وطن پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس سے قبل بھی جنگی جرائم سمیت بدترین انسانی حقوق کی پالی کرتا رہا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان سعودیہ کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے: راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے کہا حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے۔ یہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کیتعلقات کومزیدمضبوط کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان میں آٹھویںسالانہ ورلڈ لیڈرکانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر جامعہ نعیمیہ میں علماء سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کیساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے۔ علامہ راغب حسین نعیمی نے حکومت پاکستان اور سعودی قیادت کومعاہدہ پر مبارکباددی اورامید ظاہر کی کہ یہ تعاون مزید شعبوں میں وسعت اختیار کرے گا۔