اب کوئی یہاں آکر گرا تو چائے کے ساتھ سندھ کا پان بھی کھلائیں گے؛ گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی 42 : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے دکھایا تھا کہ گر کے معافی مانگ لو تو چائے پلاتے ہیں، اب کوئی یہاں آکر گرا تو چائے کے ساتھ سندھ کا پان بھی کھلائیں گے ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا ہے، کامران ٹیسوری نے فیملی کے ہمراہ واہگہ بارڈ پریڈ میں شرکت کی۔
واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے جوانوں کا شاندار پریڈکا مظاہرہ کیا ۔ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے کیلئے پہنچ گئی، پریڈ گراؤنڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گزر رہا تھا ۔ بھارتی پریڈ گراؤنڈ میں سوگ کا سماں، ایک بھی بھارتی شہری پریڈ دیکھنے نہ آیا ۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
کامران ٹیسوری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پریڈ کے دوران پاکستانی شہریوں کا جذبہ دیدنی تھا۔آج اپنے جوانوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ، ہمارے بارڈر کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے، میں نے اپنے جوانوں کو دیکھا ہے، دشمن نے ہمارے جوانوں سےلڑنے کیلئے اپنے جوان نہیں بھیجے، دشمن نے ہماری مسجدوں کو شہید کیا، دشمن نے ہمارے بچوں کو شہید کیا، بھارت نے دعویٰ کیا کہ 9 جگہ میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
انہوں نے کہا کہ میں اپنی افواج کے سپہ سلار جنرل حافظ عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کروڑوں مسلمانوں کو بتا رہا ہوں ہندو قصاب مودی نے مسجدوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 1965 بھول گیا ہے، ہم انکو 1965 بھولنے نہیں دیں گے۔ ہمیں آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دکھایا تھا کہ گر کے معافی مانگ لو تو چائے پلاتے ہیں، اب کوئی یہاں آکر گرا تو چائے کے ساتھ سندھ کا پان بھی کھلائیں گے ۔
تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے انہوں نے کہا کہ تو چائے سندھ کا
پڑھیں:
عمران خان جلسوں سے آزاد نہیں ہوں گے، فیصل کریم کنڈی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں، جلسوں سے عمران خان بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔ گورنر کے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلیٰ کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔