ہر دہشت گردی کے پیچھے ’را‘ کا ہی ہاتھ رہا ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے ’را‘ کا ہی ہاتھ رہا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم آج پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، بھارت نے اگر دوبارہ حرکت کی تو اس سے سخت جواب ملے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کل کا حملہ کسی پارٹی پر نہیں میرے ملک پر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے ہاتھ را کا ہی رہا ہے، آج ہم نے واضح کیا کہ سرکار آپ کی سہی لیکن دیس ہمارا بھی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ ہم نے بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
پنجاب حکومت لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دے: بیرسٹر گوہر
تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوتحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے اپیل کروں گا کہ لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 18 لاکھ ایکڑ پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہاہےکہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں عوام کو مدد کی ضرورت ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 لاکھ روپے ایکڑ کے حساب سے لوگوں کی مدد کی جائے۔